محمد عامر کے کرکٹ چھوڑنے کے فیصلے پر چیئرمین کرکٹ بورڈ کا اظہارِ افسوس

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

محمد عامر کے کرکٹ چھوڑنے کے فیصلے پر چیئرمین کرکٹ بورڈ کا اظہارِ افسوس
محمد عامر کے کرکٹ چھوڑنے کے فیصلے پر چیئرمین کرکٹ بورڈ کا اظہارِ افسوس

لاہور: چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلر محمد عامر کے کرکٹ چھوڑنے کے فیصلے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین کرکٹ بورڈ احسان مانی نے محمد عامر کو بہت اچھا کھلاڑی قرار دیتے ہوئے کہا کہ محمد عامر نے خود نہ کھیلنے کا فیصلہ کیا جو ہماری نظر میں قابلِ افسوس ہے۔

چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے کہا کہ میڈیا پر محمد عامر کی وجہ سے بھی بہت کچھ ہوا، محمد عامر ابھی نوجوان ہیں۔ جب ان پر پابندی لگائی گئی تو کرکٹ بورڈ ان کا ساتھ دے رہا تھا اور جب وہ واپس آگئے تو ہم نے ان کی حمایت کی۔

کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی نے کہا کہ اب محمد عامر کرکٹ سے رخصت کا فیصلہ کرچکا ہے تو ہماری نیک خواہشات ان کے ہمراہ ہوں گی۔ محمد عامر کے کرکٹ چھوڑنے کے فیصلے سے افسوس ہوا۔

  یہ بھی پڑھیں: حلیمہ سلطان پشاور زلمی کا حصہ بن گئی، ہانیہ عامر بھی شامل

Related Posts