حلیم عادل شیخ کے کمرے سے سانپ نکلنے پرتفتیش،سی آئی اے سینٹراہلکاروں کے بیانات قلمبند

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

حلیم عادل شیخ نے مراد علی شاہ کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا مطالبہ کردیا
حلیم عادل شیخ نے مراد علی شاہ کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا مطالبہ کردیا

کراچی: پی ٹی آئی کے سینئر مرکزی رہنما اور اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کے کمرے سے سانپ نکلنے کے معاملے پر تفتیش جاری ہے جس کے دوران سی آئی اے سینٹر میں تعینات تمام اہلکاروں کے بیانات قلمبند کر لیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق سی آئی اے سینٹر کراچی کے تمام اہلکاروں نے اپنے اپنے بیانات ریکارڈ کرادئیے۔ بعض میڈیا رپورٹس کے مطابق قائدِ حزبِ اختلاف سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کے مہمان اور ملازمین صبح کے وقت ناشتہ لے کر آئے۔

میڈیا ذرائع کا دعویٰ ہے کہ جس وقت حلیم عادل شیخ کے کمرے سے سانپ مردہ حالت میں ملا، اس سے 10 منٹ قبل ہی مہمان پی ٹی آئی رہنما کے کمرے سے نکل چکے تھے۔

حلیم عادل شیخ کے کمرے کے دروازے کے باہر سیکیورٹی کی غرض سے تعینات سی آئی اے اہلکاروں نے کوئی شور نہیں سنا تاہم حلیم عادل شیخ کے کمرے کی سی سی ٹی وی فوٹیج کی جانچ شروع کردی گئی۔

حکام کا کہنا ہے کہ حلیم عادل شیخ کے کمرے میں سانپ کس نے چھوڑا، تاحال اِس حوالے سے کچھ نہیں کہا جاسکتا، تاہم سی آئی اے اہلکاروں کے بیانات قلمبند ہونے کے بعد اس معاملے پر صورتحال مزید واضح ہوگئی ہے۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کے جیل میں کمرے سے سانپ نکلنے پر پی ٹی آئی رہنماؤں نے شدید تشویش کا اظہار کیا جبکہ گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ ہم نے تمام تر صورتحال سے وزیراعظم کو آگاہ کردیا ہے۔

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے گزشتہ روز رکن صوبائی اسمبلی اور اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کے کمرے سے سانپ برآمد ہونے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے واقعہ کی سختی سے مذمت کی۔

مزید پڑھیں: جیل میں حلیم عادل شیخ کے کمرے سے سانپ نکلنے پر اظہارتشویش

Related Posts