ماجو میں نئے سیمسٹر کا اوپن ہاوس سیشن آج، داخلہ ٹیسٹ کل ہوگا

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Open house session at MAJU today

کراچی :محمد علی جناح یونیورسٹی کراچی میں نئے سیمسٹر کا اوپن ہاوس سیشن آج جبکہ ایڈمیشن ٹیسٹ کا انعقاد بروز اتوار 21فروری کو مین یونیورسٹی کیمپس میں صبح دس بجے شروع ہوگا۔

محمد علی جناح یونیورسٹی کراچی کے یکم ماچ سے شروع ہونیوالے نئے سیمسٹر اسپرنگ۔ 21 میں داخلوں کے خواہشمند طلبہ اور انکے والدین کی رہنمائی کے لئے اوپن ہاوس سیشن کا انعقاد ہفتہ ،20فروی کو صبح دس بجے تا پانچ بجے شام یونیورسٹی کے میں کیمپس شارع فیصل کراچی پر منعقد ہوگا ۔

ترجمان کے مطابق یونیورسٹی کے تمام اساتذہ اوپن ہاوس سیشن کے دوران طلبہ اور ان کے والدین یونیورسٹی کی جانب سے پیش کئے جانے والے تمام ڈگری پروگراموں کی اہمیت سے آگاہ کرینگے اور طلبہ کو ان داخلے حاصل کرنے کے لئے ان کے ذہنی رحجانات کو سامنے رکھتے ہوئے مشاورت فراہم کی جائے گے۔

یکم مارچ سے شروع ہونے والے سیمسٹر اسپرنگ۔21 میں داخلے کے لیے فارم جمع کرانے کی آج آخری تاریخ ہے جبکہ ایڈمیشن ٹیسٹ کا انعقاد بروز اتوار 21فروری کو مین یونیورسٹی کیمپس میں صبح دس بجے شروع ہوگا۔

واضح رہے کہ ماجو کی جانب سے نئے سیمسٹر کے لئے کمپیوٹر سائنس،سافٹ وئیر انجینئرنگ، بائیو سائنسز، بائیو ٹیکنالوجی،اکاونٹس و فنانس،معاشیات، نفسیات، بائیو انفارمیٹکس، مینجمنٹ سائنسز اور الیکٹریکل انجینئرنگ کے بیچلرز اور ماسٹرز ڈگری پروگراموں داخلے شروع کئے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں:ماجو میں نیا ڈگری پروگرام اکنامک اینڈ پالیسی ڈیویلپمنٹ شروع کردیا گیا

کمپیوٹر سائنس،مینجمنٹ سائینسز اور الیکٹریکل انجینئرنگ میں پی ایچ ڈی پروگرام میں داخلے کیئے جارہی ہیں۔

ماجو کے ایک ترجمان کے مطابق وہ طلبہ جو بی اے ۔بی کام اور بی ایس سی کی ڈگریاں رکھتے ہیں انکو بیچلرز ڈگری پروگراموں کے تیسرے سال کے پانچویں سیمسٹر میں داخلے فراہم کیے جائیں گے۔

Related Posts