انتظار کی گھڑیاں ختم، پی ایس ایل 6 کا میلہ آج سجے گا، کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز آمنے سامنے

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

PSL 6 remaining matches

کراچی :پی ایس ایل6 کا پہلا میچ آج شام7 بجے کراچی کنگ بمقابلہ کوئٹہ گلیڈ یٹرز کے مابین کھیلا جائے گا ، ایونٹ کے انعقاد کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے فیصلے کے مطابق پی سی بی نے ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 2021کے ایونٹ کے لیگ میچز 20 فروری سے 16 مارچ تک کراچی اور لاہور میں جاری رہیں گے۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں میچ 20 فروری 2021 سے شروع ہو گا اور 7 مارچ 2021 تک جاری رہے گا۔10 مارچ تا 16 مارچ تک پی ایس ایل کے بقیہ میچز لاہور میں کھیلے جائینگے۔

پی ایس ایل کا پہلا میچ 20فروری بروز ہفتہ کو کراچی کنگ کا مقابلہ کوئٹہ گلیئڈیٹرز سے شام سات بجے شروع ہو گا۔

مزید پڑھیں:پی ایس ایل6،ماہرہ خان پشاور زلمی کی سفیر مقرر، ایسراء بلجیک کی شمولیت کا امکان

21 فروری کو دو میچ کھیلے جائینگے پہلا دوپہر 2 بجے لاہور قلندر بمقابلہ پشاور زلمی جبکہ شام 7 بجے اسلام آباد یونائٹیڈ بمقابلہ ملتان سلطان کے مابین کھیلا جائے گا۔

22فروری کو شام 7 بجے لاہور قلندر کا مقابلہ کوئٹہ گلیڈیٹرز سے ہوگا 23 فروری کو شام 7 بجے پشاور زلمی کا مقابلہ ملتان سلطان کے درمیان ہوگا ۔

24 فروری کو شام 7 بجے کراچی کنگ کا مقابلہ اسلام آباد یونائٹیڈ سے ہوگا ۔26 فروری کو دوپہر 2بجے لاہور قلندر کا مقابلہ ملتان سلطان سے جبکہ شام 7 بجے پشاور زلمی کا مقابلہ کوئٹہ گلیڈئٹرز سے ہوگا۔27 فروری کو 2 بجے ملتان سلطان کا سامنا کراچی کنگ سے ہوگا جبکہ شام 7 بجے پشاور زلمی کا ٹکراو اسلام آباد یونائٹیڈ سے ہوگا۔

28 فروری کو شام 7 بجے لاہور قلندر کا مقابلہ کراچی کنگ سے ہوگا ۔یکم مارچ کو شام 7 بجے اسلام آباد یونا ئٹیڈ سے کوئیٹہ گلیڈیئٹرز کا ٹکراو ہو گا ۔3 مارچ کو دوپہر 2 بجے کراچی کنگ اور پشاور زلمی آپس میں ٹکرائے گی جبکہ شام 7 بجے کوئٹی گلیڈیئٹرز ملتان سلطان سے ٹکرائے گی ۔

4 مارچ کو شام 7 بجے لاہور قلندر کا مقابلہ اسلام آباد یونائٹیڈ سے ہو گا ۔5 مارچ کو شام 7 بجے ملتان سلطان کا ٹکراو کراچی کنگ سے ہوگا ۔6 مارچ کو دوپہر 2 بجے اسلام آباد یونائٹیڈ کا مقابلہ کوئٹہ گلیڈیٹرز سے اور شام 7 بجے پشاور زلمی کا ٹکراو لاہور قلندر سے ہوگا۔

7 مارچ کو دوپہر 2 بجے ملتان سلطان کا ٹکراو کوئیٹہ گلیڈیئٹرز سے جبکہ شام 7 بجے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں آخری میچ اسلام آباد یونائیٹیڈ کا مقابلہ کراچی کنگ کے مابین کھیلا جائے گا ۔

Related Posts