ضمنی انتخابات میں ووٹ کو عزت دو کے بیانیے کی فتح ہوئی،نوازشریف

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

رائے ونڈ کی زمین ہم نے 30 سال قبل قانونی تقاضے پورے کرکے خریدی۔نواز شریف
رائے ونڈ کی زمین ہم نے 30 سال قبل قانونی تقاضے پورے کرکے خریدی۔نواز شریف

سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کا کہنا ہے تمام ریاستی بربریت کے باوجود ضمنی انتخابات میں ووٹ کوعزت دو کے بیانیے کی فتح ہوئی ہے۔

اللہ کےفضل سےتمام ریاستی بربریت کے باوجود ضمنی انتخابات میں ووٹ کوعزت دو کے بیانئے کی فتح ہوئی ہے۔عوام نے دھاندلی کے زریعے مسلط شدہ نااہل حکومت کومسترد کردیا ہے،وہ دن دور نہیں جب غربت بیروزگاری مہنگائی کے نتیجے میں عوامی غضب سیلیکٹرز/سیلیکٹڈ کو اسی ووٹ کے زریعےشکست دے گا-انشااللہ

جمعہ کو ملک کے 4 حلقوں میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں اب تک کے نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کو واضح اکثریت حاصل ہے جبکہ بعض حلقوں میں تاحال ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔

میاں نواز شریف نے نتائج سامنے آنے کے بعد ٹوئٹر پر بیان دیتے ہوئے کہا کہ عوام نے دھاندلی کے ذریعے مسلط شدہ نااہل حکومت کومسترد کردیا ہے۔

اپنے ٹوئٹر پیغام میں ان کا مزید کہنا ہے کہ وہ دن دور نہیں جب غربت، بیروزگاری اور مہنگائی کے نتیجے میں عوامی غضب سیلیکٹرز اور سیلیکٹڈ کو اسی ووٹ کے ذریعے شکست دے گا۔

یہ بھی پڑھیں: نوشہرہ پی کے 63 کا ضمنی انتخاب،غیرسرکاری نتائج کے مطابق ن لیگ نے میدان مارلیا

Related Posts