سینیٹ انتخابات:زیرحراست ارکان اسمبلی کے پروڈکشن آرڈرز جاری

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سینیٹ انتخابات:زیرحراست ارکان اسمبلی کے پروڈکشن آرڈرز جاری
سینیٹ انتخابات:زیرحراست ارکان اسمبلی کے پروڈکشن آرڈرز جاری

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے جیلوں میں قید ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کے حوالے سے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے انہیں سینیٹ کے الیکشن میں ووٹ ڈالنے کے لیے پروڈکشن آرڈرز جاری کردیے۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹ الیکشن جلد ہی منعقد ہونے والے ہیں جس کے لیے سیاسی جماعتوں کی سرگرمیاں اپنے عروج پر ہیں تاہم کچھ جماعتوں کے ارکان قومی و صوبائی اسمبلی مختلف مقدمات میں جیلوں میں قید ہیں جن کے ووٹ کا معاملہ مشکوک تھا تاہم صورتحال اب واضح ہوگئی ہے۔

الیکشن کمیشن نے جیلوں میں قید ارکان اسمبلی کے پروڈکشن آرڈرز جاری کردیے اور کہا ہے کہ قائد حزب اختلاف شہباز شریف، خورشید شاہ، خواجہ آصف، علی وزیر اور ایم پی اے حمزہ شہباز کو سینیٹ انتخابات میں ووٹ ڈالنے دیا جائے۔

اس ضمن میں چاروں صوبوں کے چیف سیکریٹریز اور چیئرمین نیب کو ہدایات جاری کی ہیں کہ زیر حراست قومی و صوبائی اسمبلی اراکین کی 3 مارچ کو ایوان میں لایا جائے تاکہ وہ اپنا ووٹ ڈال سکیں۔

ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ ووٹ ڈالنا ہر شخص کا حق ہے اور کسی کو اس کے حق سے محروم نہیں رکھا جاسکتا، قانون کے مطابق الیکشن کمیشن غیر جانب دارانہ اور منصفانہ انتخابات کا انعقاد کرانے کا پابند ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سینیٹ الیکشن، سیاستدانوں کو خریدنے کیلئے منڈی لگی ہوئی ہے، وزیراعظم

Related Posts