سی ڈی اے نے بے ضابطگیوں پر سینی ٹیشن کا ٹھیکہ منسوخ کردیا،کمپنی بلیک لسٹ

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

The CDA canceled the sanitation contract due to irregularities

اسلام آباد :سی ڈی اے بورڈ نے سینی ٹیشن کے ٹھیکے میں بے ضابطگیوں کے انکشاف پر ٹھیکے کا اجازت نامہ منسوخ کر دیا ہے، بے ضابطگیوں میں ملوث ملازموں اور افسروں کے خلاف نہ صرف محکمانہ کارروائی کا فیصلہ، معاملہ ایف آئی اے کو دینے پر بھی غور شروع کردیا گیا۔

ٹھیکہ مئیر اسلام آباد کی منظوری سے جعلی کاغذات کی بنا پر اس وقت دیا گیا تھا جب سینی ٹیشن ڈیپارٹمنٹ میٹرو پولیٹن کارپوریشن اسلام آباد کے ماتحت تھا۔ٹھیکے میں ملوث افسروں کے خلاف پہلے محکمانہ کارروائی کی جائے گی اور مزید کارروائی کے کیے کیس ایف آئی اے کے حوالے کیا جائے گا۔

کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے جعلی کاغذات جمع کروانے اور انکوئری کے نتیجے میں سامنے آنیوالی بے ضابطگیوں پر سینی ٹیشن فرم کا ٹھیکہ ختم کردیاہے۔محکمہ سینی ٹیشن ایم سی ائی سے سی ڈی اے کے دائرہ اختیار میں جب آیا تو ایکوپمنٹ کی کمی دیکھنے میں آئی۔

اس وقت انکشاف ہوا کہ متعلقہ کمپنی کے جمع کرائے گئے کاغذات جعلی ہیں، سی ڈی اے بورڈ نے فوری طور پر اس کا نوٹس لیتے ہوئے کمپنی کولیک لسٹ کرنے کا فیصلہ کیا اوراعلی سطح کی کمیٹی قائم کی گئی ہے ۔ اس ٹھیکہ میں ملوث ایم سی ائی کی مجاز اتھارٹی کے خلاف بھی کاروائی کرنے کا فیصلہ کیاگیا ہے۔

ایم سی آئی نے کنٹریکٹ چند ایریاز کے لئے دیا تھا ،سی ڈے اے نے سینی ٹیشن ٹینڈر میں سنگین بے ضابطگیوں کے بعد لیٹر آف اٹینڈنٹ وآپس لینے اور صفائی کے ٹینڈر کا نیا شیڈول جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اجلاس میں اس بات کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے ان بے ضابطگیوں اور مجاذ افسروں کا تعین کرنے کے لیے اعلی سطح کی کمیٹی قائم کی جائے گی۔سی ڈے اے بورڈ نے فیصلہ کیا ہے ،واقعہ میں ملوث ملازموں اور افسروں کے خلاف نہ صرف محکمانہ کارروائی کی جائے گی بلکہ معاملہ ایف آئی اے کے حوالے کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:اسلام آباد کے سیکٹر جی 13 میں آوارہ کتوں کی بہتات، سی ڈی اے کی بے حسی برقرار

نئے ٹینڈر تک سینی ٹیشن کا کام سی ڈی اے کے وسائل سے کیا جائے گا۔سابقہ فرم کے رکھے ہوئے ملازموں کی خدمات کا معاوضہ بھی سی ڈی اے ہی دے گی۔

Related Posts