وزیراعظم عمران خان کے دورہ میانوالی کا امکان، سیکورٹی ہائی الرٹ

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

pm congratulates the FBR for achieve revenue targets

میانوالی : وزیراعظم عمران خان کے متوقع دورہ میانوالی کے باعث شہر میں سیکورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے جبکہ انتظامی افسران کی دوڑیں لگ گئی ہیں اور صفائی ستھرائی کا کام بھی شرو ع کردیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطاق وزیراعظم عمران خان آج مختصر دورے پر نمل یونیورسٹی میانوالی پہنچیں گے، وزیراعظم نمل یونیورسٹی میں ڈونرز سے ملاقاتیں کریں گے،انتظامی ذرائع کے مطابق وزیراعظم کا دورہ میانوالی نجی نوعیت کا ہے۔

وزیراعظم نے میانوالی میں اسپورٹس سٹی کا افتتاح کرنا تھا جوکینسل کردیا گیا ہے،وزیراعظم مصروفیات کے باعث صرف نمل یونیورسٹی کا دورہ کرکے واپس چلے جائیں گے۔

وزیراعظم کا ممکنہ دورہ کے پیش نظر میانوالی میں سیکورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے جبکہ انتظامی افسران کی دوڑیں لگ گئی ہیں ہیں اور شہر میں صفائی ستھرائی کا کام جاری ہے۔

گزشتہ روزوزیرِ اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ روپے کی قدر مستحکم رکھنے کیلئے روشن پاکستان ڈیجیٹل اکاؤنٹ مثبت پیشرفت ہے جبکہ حکومت نے ریکارڈ 6 ہزار ارب روپے کا قرض اب تک واپس کردیا ہے۔

مزید پڑھیں:اگلے الیکشن میں تحریک انصاف کے امیدواروں کی ضمانتیں ضبط ہوں گی، بلاول بھٹو

وزیرِ اعظم عمران خان کااسلام آباد میں روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سمندر پار پاکستانی قوم کا اہم اثاثہ ہیں۔ شوکت خانم ہسپتال کیلئے فنڈ ریزنگ مہم میں سب سے زیادہ بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں نے حصہ ڈالا۔

خطاب کے دوران وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ جب ہم حکومت میں آئے تو پاکستان کو ریکارڈ کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کا سامنا تھا جس کا سب سے زیادہ اثر قومی کرنسی پر ہوتا ہے۔ کرنسی گرنے سے مہنگائی بڑھتی ہے اور ملک میں رہنے والا عام انسان پریشان ہوجاتا ہے۔

Related Posts