وفاقی حکومت نے 6 ہزار ارب روپے کا ریکارڈ قرض واپس کیا۔وزیرِ اعظم

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وفاقی حکومت نے ریکارڈ 6 ہزار ارب روپے کا قرض واپس کیا۔وزیرِ اعظم
وفاقی حکومت نے ریکارڈ 6 ہزار ارب روپے کا قرض واپس کیا۔وزیرِ اعظم

اسلام آباد: وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ روپے کی قدر مستحکم رکھنے کیلئے روشن پاکستان ڈیجیٹل اکاؤنٹ مثبت پیشرفت ہے جبکہ حکومت نے ریکارڈ 6 ہزار ارب روپے کا قرض اب تک واپس کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعظم عمران خان نے اسلام آباد میں روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سمندر پار پاکستانی قوم کا اہم اثاثہ ہیں۔ شوکت خانم ہسپتال کیلئے فنڈ ریزنگ مہم میں سب سے زیادہ بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں نے حصہ ڈالا۔

خطاب کے دوران وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ جب ہم حکومت میں آئے تو پاکستان کو ریکارڈ کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کا سامنا تھا جس کا سب سے زیادہ اثر قومی کرنسی پر ہوتا ہے۔ کرنسی گرنے سے مہنگائی بڑھتی ہے اور ملک میں رہنے والا عام انسان پریشان ہوجاتا ہے۔

مہنگائی میں اضافے کا ذکر کرتے ہوئے وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ آج غریب اور تنخواہ دار طبقہ مشکلات کا شکار ہے۔ پی ٹی آئی حکومت نے ڈھائی سال میں 20 ارب ڈالر واپس کیے یعنی اب تک 6000 ارب قرض کی قسطوں کی مد میں ادا کیے جاچکے ہیں۔

قرضوں کی واپسی پر تبصرہ کرتے ہوئے وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ ملکی تاریخ میں آج تک کسی حکومت نے اتنے قرضے واپس نہیں کیے۔ کورونا وائرس کے باوجود معاشی استحکام مثبت پیش رفت ہے۔ معاشی ترقی کیلئے بینکوں کے کردار کو اہم سمجھتے ہیں تاہم بینک آسان قرضے فراہم کرنے پر کام کریں۔

وزیرِ اعظم نے کہا کہ ٹیکسٹائل کا شعبہ چھوڑ کر پہلے لوگ رئیل اسٹیٹ کا کاروبار اختیار کر رہے تھے تاہم آج ملک میں ٹیکسٹائل کی صنعت کو ترقی حاصل ہورہی ہے جس کے بعد لوگ اس طرف کا رخ کر رہے ہیں۔ روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ مثبت پیشرفت ہے۔ اچھے اقدامات سے برآمدات میں اضافہ ہوا۔ 

یہ بھی پڑھیں: ہمیں اپنا زندگی گزارنے کا طریقہ بدلنا ہوگا۔وزیرِ اعظم عمران خان

Related Posts