مقدمات کا کھیل شروع سندھ حکومت نے کیا، ختم ہم کرینگے، خرم شیر زمان

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Khurram Sher Zaman expresses anger in Sindh Assembly

کراچی:پاکستان تحریک انصاف کراچی کے صدر اوررکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے کہاہے کہ سندھ حکومت کی ہر بدمعاشی کا مقابلہ کریں گے، مقدمات سے ڈرنے والے نہیں، مقدمات کا کھیل شروع سندھ حکومت نے کیا ختم ہم کریں گے۔

میڈیا سے گفتگومیں خرم شیر زمان نے قائد حزب اختلاف پردہشت گردی کے مقدمے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت انتقامی کارروائی میں اندھی ہوچکی ہے، جیلوں اور مقدمات سے ڈرنے والے نہیں تحریک انصاف ڈٹ کر مقابلہ کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ سندھ کے لوگوں نے پی پی کے وزراء کو عدالتوں سے بھاگتے ہوئے بھی دیکھا ہے۔ ہم سندھ حکومت کی ہر بدمعاشی کا مقابلہ کریں گے۔ سندھ حکومت گزشتہ روز سے آئین اور اخلاقیات کی دھجیاں اڑا رہی ہے۔

انہوں نے کہاکہ سندھ پولیس نے تاحال حلیم عادل شیخ پر فائرنگ کرنے والے افراد کے خلاف مقدمہ درج نہیں کیا۔ تحریک انصاف کے پاس تمام آپشن موجود ہیں، پارٹی قیادت کے فیصلے کے منتظر ہیں۔ سندھ حکومت نے مقدمات کے کھیل کی شروعات کی ہے اختتام ہم کریں گے۔

مزید پڑھیں:حلیم عادل شیخ کی گرفتاری پر پی ٹی آئی کے لوگ بھی خوش ہیں، سعیدغنی

اس سے قبل انسداد دہشت گری کی عدالت میں پہنچے پر حلیم عادل شیخ نے کہا کہ میں نے پہلے ہی انکشاف کردیا تھا کہ مجھ پر حملہ کروایا جائے گا اور مجھے مرتضی بھٹو کی طرح مروانے کی کوشش کی جارہی ہے، گزشتہ روز بھی وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے مجھے ختم کروانے کی کوشش کی، حملے بھی ہم پر، فائرنگ بھی ہم پر، گرفتار بھی ہم اور ایف آئی آر بھی ہمارے خلاف کاٹی گئی۔

انہوں نے کہا کہ مجھے اللہ پر بھروسہ ہے اور سب لوگ جانتے ہیں کس نے فائرنگ کی، پیپلز پارٹی نے سندھ کو اپنے باپ کی جاگیر سمجھا ہوا ہے، ہم کپتان کے سپاہی ہیں اور ان لوگوں سے ڈرنے والے نہیں ہیں۔

Related Posts