سندھ حکومت کا گوداموں میں گندم خراب ہونے کا اعتراف

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

wheat

کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے آٹا، گندم کے بحران، اسمگلنگ، ذخیرہ اندوزی کیخلاف درخواست پر گندم کی پیداوار، اسمگلنگ، گوداموں میں ذخیرہ کرنے سے متعلق تفصیلی جواب طلب کرلیا۔

جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس امجد علی سہتو پر مشتمل دو رکنی بینچ کے روبرو آٹا، گندم کے بحران، اسمگلنگ، ذخیرہ اندوزی کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔ سیکر یٹری فوڈ سندھ پیش ہوئے۔

درخواست گزار کے وکیل نے موقف دیا کہ گندم کی اسمگلنگ جاری ہے کوئی پوچھنے والا نہیں۔ عدالت نے استفسار کیا آپ گندم کی چوری اور ذخیرہ اندازی روکنے کیلئے کیا اقدامات کررہے ہیں؟ جسٹس امجد سہتو نے ریمارکس دیئے گوداموں میں گندم پڑی پڑی تباہ ہوجاتی ہے، عوام کے ٹیکس کا پیسہ برباد ہوجاتا ہے۔

مزید پڑھیں:گندم کی فی من قیمت 1800 مقرر کرنے کا فیصلہ کاشتکاروں سے مذاق ہے۔اسماعیل راہو

سیکریٹری فوڈ نے بتایا کہ ہماری گوداموں میں اتنی گنجائش نہیں پرائیوٹ گوداموں میں بھی رکھتے ہیں۔ سیکریٹری فوڈ نے اعتراف کیا کہ بارش ہوتی ہے کسی حد تک گوداموں میں گندم خراب بھی ہوجاتی ہے۔

عدالت نے گوداموں میں گندم خراب ہونے، گندم کی پیداوار، اسمگلنگ، گوداموں میں ذخیرہ کرنے سے متعلق تفصیلی جواب طلب کرتے ہوئے سماعت 10 مارچ تک ملتوی کردی۔

Related Posts