پی ایس ایل2021کے ٹکٹس کی آن لائن فروخت شروع، ایک ٹکٹ 500 سے5ہزار تک دستیاب

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پی ایس ایل2021کے ٹکٹس کی آن لائن فروخت شروع، ایک ٹکٹ 500 سے5ہزار تک دستیاب
پی ایس ایل2021کے ٹکٹس کی آن لائن فروخت شروع، ایک ٹکٹ 500 سے5ہزار تک دستیاب

اسلام آباد: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) ٹی ٹوئنٹی کرکٹ سیریز کے ٹکٹس کی فروخت آن لائن شروع ہوگئی ہے جبکہ ایک ٹکٹ کی قیمت 500 سے 5000 روپے تک مقرر کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق نجی ویب سائٹ نے پی ایس ایل سیزن 6 کے ٹکٹوں کی آن لائن بکنگ اوپن کردی۔ جن شائقین کے پاس انٹرنیٹ کی سہولت موجود نہیں، وہ فون سروس سے استفادہ حاصل کرسکتے ہیں۔

شائقینِ کرکٹ کو ہدایت کی گئی ہے کہ اپنے ٹکٹس آن لائن بک نہ ہونے کی صورت میں فون کے ذریعے بک کرائیں جبکہ ایچ بی ایل پی ایس ایل 6کرکٹ سیریز 20 فروری سے کراچی میں شروع ہوگی۔پہلا میچ نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

بک می ڈاٹ پی کے نامی ویب سائٹ وزٹ کرکے شائقینِ کرکٹ آن لائن ٹکٹ بک کرا سکیں گے۔ پی ایس ایل کے ایک ٹکٹ کی قیمت 500 روپے سے 5 ہزار روپے تک ہے۔ ابتدائی مرحلے میں صرف کراچی میں کھیلے جانے والے میچز کے ٹکٹس دستیاب ہیں۔

کرکٹ کے شائقین کو ٹکٹس کی آن لائن بکنگ کی سہولت دی جارہی ہے جبکہ نیشنل اسٹیڈیم میں صرف 7 ہزار 500 افراد کو بیٹھنے کی اجازت ہوگی۔ یہ فیصلہ کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے ایس او پیز کے تناظر میں کیا گیا۔ 

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل 6: ٹکٹوں کی قیمتوں اور تماشائیوں کیلئے پروٹوکولز کا اعلان

Related Posts