حیدر آباد پولیس پر 4 مسلح افراد کا حملہ، 2 اہلکار زخمی، ملزمان اسلحہ چھین کر فرار

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

حیدر آباد پولیس پر 4 مسلح افراد کا حملہ، 2 اہلکار زخمی، ملزمان اسلحہ چھین کر فرار
حیدر آباد پولیس پر 4 مسلح افراد کا حملہ، 2 اہلکار زخمی، ملزمان اسلحہ چھین کر فرار

صوبہ سندھ کے شہر حیدر آباد میں پولیس پر4 نامعلوم افراد نے حملہ کیا جن کے تشدد کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکار زخمی ہو گئے، ملزمان لوٹ مار کے بعد سرکاری اسلحہ چھین کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ حیدر آباد میں رات گئے پیش آیا جب 4 نامعلوم مسلح افراد نے پبن پولیس چیک پوسٹ پر 2 اہلکاروں کو تشدد کا نشانہ بنا کر زخمی کردیا۔

حیدر آباد کے علاقے ہوسٹری میں پیش آنے والے اس واقعے میں گاڑی پر سوار ملزمان کو پولیس نے تلاشی لینے کی غرض سے روک لیا جس پر ملزمان نے پولیس پر چڑھائی کردی۔

کار سوار 4 ملزمان نے 2 پولیس اہلکاروں پر تشدد کیا جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہو گئے جبکہ جاتے جاتے سرکاری اسلحہ، رائفلز، موبائل فون اور نقد رقم بھی چھین لی۔

چاروں ملزمان حیدر آباد پولیس کو تشدد کا نشانہ بنانے اور لوٹ مار کرنے کے بعد فرار ہو گئے جس کے بعد پولیس کی مزید نفری جائے وقوعہ پر پہنچی۔ ملزمان کی گرفتاری کیلئے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں: شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا کامیاب آپریشن، 3 دہشت گرد ہلاک 

Related Posts