نواز شریف نے عدالتی رعایت کا غلط استعمال کیا، پاسپورٹ کی تجدید نہیں کرسکتا، شیخ رشید

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Nawaz passport

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ نواز شریف نے عدالتی رعایت کا غلط استعمال کیا ، نوازشریف کے پاسپورٹ کی تجدید نہیں کرسکتا، نوازشریف نےپاکستان نہ آناہوتوآج رات 12بجے تک ویزے کی کوئی آئینی حیثیت نہیں ہوگی۔

وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف نےپاکستان نہ آنا ہو توآج رات12بجےتک ویزےکی کوئی آئینی حیثیت نہیں ہوگی کیونکہ نواز شریف کی پاسپورٹ تجدید کی مدت آج رات بارہ بجے ختم ہو رہی ہے ۔

شیخ رشید کا کہنا ہے کہ نوازشریف کو پاکستان آنے سے نہیں روکا جارہا، اگر نوازشریف واپس آئیں تو 72 گھنٹے پہلے اجازت نامہ حاصل کرنا ہوگا، نواز شریف کوایمرجنسی سفری دستاویزجاری کی جا سکتی ہے۔

مزید پڑھیں:احتساب کرنے والوں کو بھی حساب دینا ہوگا، شاہد خاقان عباسی

وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ نواز شریف نے عدالتی رعایت کا غلط استعمال کیا ،ہائیکورٹ کا فیصلہ ہے کہ نواز شریف پاکستان واپس آئیں ،جس کانام ای سی ایل میں ہواسےپاسپورٹ جاری نہیں کیا جاسکتا، نواز شریف کا پاسپورٹ ری نیو نہیں کرسکتا۔

انہوں نے کہا کہ مریم نواز بھی ای سی ایل پر ہیں ،مریم نواز نےسرجری کی بات کی ہے،اگروہ درخواست نہیں کرنا چاہتی تونہ کریں اچھی بات ہے، پی ڈی ایم اسلام آباد لانگ مارچ کے فیصلےکی تاریخ پرنظر ثانی کرے۔

شیخ رشیدنے کہا کہ اسمبلیوں پر لعنت بھیجنے والے اسمبلی سےووٹ مانگ رہےہیں،وہ لوگ جو سارے نظام کو تباہ کرنا چاہتے ہیں یہ ان کی بہت بڑی شکست ہے،سینیٹ میں کوئی سرپرائز نہیں ہوگا، عمران خان سینیٹ الیکشن جیتیں گے۔

Related Posts