سوشل میڈیا پر خاتون رکن خیبرپختونخوا اسمبلی کی ٹک ٹاک ویڈیو کا چرچہ

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سوشل میڈیا پر خاتون رکن خیبرپختونخوا اسمبلی کی ٹک ٹاک ویڈیو کا چرچہ
سوشل میڈیا پر خاتون رکن خیبرپختونخوا اسمبلی کی ٹک ٹاک ویڈیو کا چرچہ

پشاور: جہاں آج کل ساری دنیا میں ہر بندہ اپنے آپ کو متعارف کرانے کے لئے سوشل میڈیا کا استعمال کررہا وہیں ایک خاتون کی ٹک ٹاک وڈیو کے چرچے ہیں جو کے پی کے سے تحریک انصاف کی رکن صوبائی اسمبلی مومنہ باسط کی جڑواں بہن ہیں تاہم صارفین خاتون کو مومنہ باسط ہی سمجھ رہے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹک ٹاک ویڈیو میں موجود خاتون کی خوبصورتی کے خوب چرچے کیے جارہے ہیں، اس وڈیو میں قدرے مغربی لباس پہنے ایک خاتون اپنے چہرے پرماسک لگائے ہوئے ہیں، دبئی میں بنائی گئی اس وڈیو میں ایک ہیئر ڈریسر خاتون کے بال سنوار رہا ہے جب کہ پس منظر میں ایک گانا بھی سنا جاسکتا ہے۔

 

وڈیو کو دیکھ کر ایسا لگتا ہے کہ اس میں نظر آنے والی خاتون کوئی اورنہیں بلکہ تحریک انصاف کی رکن خیبر پختونخوا اسمبلی مومنہ باسط ہیں۔ درحقیقت یہ خاتون مومنہ باسط نہیں بلکہ ان کی جڑواں بہن اقصیٰ باسط ہیں، جو ہو بہو ان ہی کی طرح نظر آتی ہیں۔

سوشل میڈیا صارفین کی اکثریت اقصیٰ باسط کو مومنہ باسط سمجھ کر ان کی خوبصورتی سے متعلق دلچسپ تبصرت کررہے ہیں۔ اس کے علاوہ یہ وڈیو ناصرف پسند کی جارہی ہے بلکہ اسے مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر شیئر بھی کیا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ارطغرل غازی نے پاکستانی بزنس مین کاشف ضمیر کے ساتھ کیا گیا معاہدہ منسوخ کردیا

Related Posts