پاکستان کے خلاف آبی جارحیت، بھارت نے کشن گنگا ڈیم کا پانی دریائے نیلم میں چھوڑ دیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان کے خلاف آبی جارحیت، بھارت نے کشن گنگا ڈیم کا پانی دریائے نیلم میں چھوڑ دیا
پاکستان کے خلاف آبی جارحیت، بھارت نے کشن گنگا ڈیم کا پانی دریائے نیلم میں چھوڑ دیا

مظفر آباد: بھارت کی نریندر مودی حکومت نے کشن گنگا ڈیم کا پانی دریائے نیلم میں چھوڑ کر پاکستان کیلئے مشکلات پیدا کردی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بھارت نے روایتی آبی جارحیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے کشن گنگا ڈیم کا پانی دریائے نیلم میں چھوڑ دیا جس پر ضلعی انتظامیہ نے الرٹ جاری کردیا ہے۔

ضلعی انتظامیہ نے شہریوں کی حفاظت کیلئے الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام دریا کنارے جانے سے گریز کریں۔ ضرورت سے زائد پانی کے باعث کوئی بھی نقصان ہوسکتا ہے۔

خیال رہے کہ دریائے نیلم آزاد کشمیر میں دریائے جہلم کے ایک معاون دریا کو کہا جاتا ہے جسے بھارت میں دریائے کشن گنگا کا نام دیا گیا۔ دریائے نیلم مظفر آباد کے قریب دریائے جہلم میں جاگرتا ہے۔

دریائے نیلم اپنے صاف و شفاف نیلگوں پانی کے باعث منفرد شہرت کا حامل ہے جس کی وجہ سے ہی اسے دریائے نیلم کہا جاتا ہے۔ بھارت کی آبی جارحیت کے باعث پاکستان میں دریائے جہلم اور منگلا ڈیم میں طغیانی کے خدشات ہیں۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل بھی بھارت جارحیت سے باز نہ آیا، دریائے چناب میں 3 لاکھ کیوسک پانی کا ریلہ چھوڑ دیا جس کے بعد انتظامیہ نے سیالکوٹ، منڈی بہاوالدین، جھنگ سمیت چناب کنارے آباد شہریوں کو الرٹ جاری کر دیا۔

بھارتی حکام نے گزشتہ برس 22 اگست کو ضلع ریاسی میں دریائے چناب پر سلال ڈیم میں پانی کی سطح خطرناک حد تک اونچی ہونے کے بعد ڈیم کے تمام سپل ویز کھول دئیے۔

مزید پڑھیں: آبی جارحیت، دریائے چناب میں 3 لاکھ کیوسک پانی کا ریلہ چھوڑ دیا

Related Posts