دوسرا ٹی 20،جنوبی افریقہ نے پہلے میچ میں پاکستان سے شکست کا بدلہ لے لیا

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

دوسرا ٹی 20،جنوبی افریقہ نے پہلے میچ میں پاکستان سے ہار کا بدلہ لے لیا
دوسرا ٹی 20،جنوبی افریقہ نے پہلے میچ میں پاکستان سے ہار کا بدلہ لے لیا

لاہور: جنوبی افریقہ نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر پہلے میچ کا بدلہ اتار دیا۔ جنوبی افریقہ نے 145 رنز کا ہدف 16.2 اوورز میں حاصل کرلیا۔

لاہور میں کھیلے جانے والے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں جنوبی افریقہ کے کپتان نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ میزبان ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 144 رنز بنائے۔ اس طرح جنوبی افریقہ کو جیت کے لئے 145 رنز کا ہدف دیا۔ 

جواب میں جنوبی افریقہ کی ٹیم 145 رنز کا آسان ہدف 4 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا اور اس طرح تین میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر ہو گئی ہے۔ پاکستان نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں جنوبی افریقہ کو 3 رنز سے شکست دی تھی۔

جنوبی افریقا کے ریزا ہینڈرکس اور پٹ وان بلجون نے 42،42 رنز کی اننگز کھیلی، جے جے اسموٹس 7 اور ملان نے 4 رنز بنائے۔

پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان کی شاندار نصف سنچری کی بدولت 20 اوورز میں 7 وکٹوں پر 144 رنز بنائے۔

محمد رضوان 51 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ کپتان بابراعظم پانچ رنز اور حیدرعلی 10 رن پر آؤٹ،حسین طلعت 3 رنز بنا کرپویلین لوٹ گئے۔

افتخار احمد 20، خوشدل شاہ 15 اور محمد نواز بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔ فہیم اشرف 12 گیندوں پر 30 رنز اور عثمان قادر 4 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

جنوبی افریقا کی جانب سے ڈیوائن پریسٹوریئس نے 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: پہلا ٹی ٹوئنٹی،پاکستان نے جنوبی افریقہ کو 3رنز سے شکست دےدی،محمد رضوان کی شاندار سنچری

Related Posts