معروف اداکارہ مہوش حیات کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

معروف اداکارہ مہوش حیات کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
معروف اداکارہ مہوش حیات کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

لاہور: پاکستان کی معروف اداکارہ مہوش حیات کے بھائی دانش حیات کی بھی ” یہ ہماری پارٹی ہو رہی ہے” بنائی ہوئی ویڈیو وائرل ہورہی ہے۔ اس طرح دانش حیات بھی ویڈیو دوبارہ بنانے والوں کی دوڑ میں شامل ہو گئے ہیں۔

شمالی علاقہ جات کی سیر کے دوران ایک لڑکی کی بنائی ہوئی ویڈیو ” یہ ہماری پارٹی ہو رہی ہے ” سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے ۔ اس ویڈیو کی طرز پر سوشل میڈیا پر دیگر افراد کی جانب سے بنائی گئی ویڈیوز کا ایک طوفان آیا ہوا ہے ۔ لوگ اپنے اپنے انداز میں ویڈیو بنا رہے ہیں۔

اور اب مہوش حیات کے بھائی دانش حیات نے اس ویڈیو کو دوبارہ بنایا ہے اور اسے اپنے انسٹاگرام اسٹوری پر شیئر کیا ہے۔ ویڈیو میں ، ان کو اپنی بہن مہوش حیات اور دیگر اہل خانہ کے ساتھ لڑکی کی نقالی کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

ویڈیو میں دانش حیات کو دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ اپنی ہنسی کو بمشکل روکتے ہوئے کہہ رہا ہے کہ “یہ ہم ہیں یہ ہماری پارٹی ہو رہی ہے”۔

دریں اثناء وائرل ویڈیو “pawrihoraihai” ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بنی ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستانی ”چڑیلز” نے بی ایم اے ایوارڈ بھی اپنے نام کر لیا

Related Posts