سندھ میں تیرہ سال سے ظلم کی حکومت کا راج ہے: حلیم عادل شیخ

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ہم نے حساب دیدیا، بلاول سندھ میں 13 سالہ کارکردگی بتائیں، حلیم عادل شیخ
ہم نے حساب دیدیا، بلاول سندھ میں 13 سالہ کارکردگی بتائیں، حلیم عادل شیخ

کراچی:سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ وزیر نے مجھ پر فائرنگ کرائی، سندھ میں تیرہ سال سے ظلم کی حکومت ہے۔

رہنما پی ٹی آئی حلیم عادل شیخ نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انصاف کا نظام چل رہا ہو تو ملک چلتا ہے۔ عدالتیں چلتی ہیں۔ ہم قانون پسند ہیں، ہمیشہ عدالتوں پر اعتماد کا اظہار کیا۔ میں سیاسی کارکن ہوں۔

حلیم عادل شیخ کا قصور یہ ہے حق بولتا ہے، آپ کی اپوزیشن کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ سندھ میں تیرہ سال سے ظلم، ناانصافی، چوری، سینہ زوری، کرپشن اور لوٹ مار کی حکومت ہے۔

میرے نام اراضی کا ریکارڈ الیکشن کمیشن میں بھی جمع ہے۔ ایک وزیر نے مجھ پر فائرنگ کرائی۔ ہم عدالت کا دروازہ کھٹکھٹانے کے علاوہ کچھ نہیں کرسکتے۔

انہوں نے کہا کہ میرے کزن اور بھائی کی زمین ہے، بھائی کا فارم ہاس 20 سال پرانا ہے، میری بھی چار ایکڑ زمین شامل ہے۔ پولیس کو بغیر وردی کے فارم ہاس بھیجا گیا اور توڑ پھوڑ کی۔ جنوری 2018 کو ان سے لڑائی شروع ہوئی۔

Related Posts