ثانیہ مرزا کامداحوں کیلئے خصوصی فوٹو شوٹ، تصاویر نے دھوم مچا دی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

sania mirza hot photos

دبئی: بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے اپنے مداحوں کیلئے مختلف لباس میں خاص فوٹوشوٹ کی ویڈیو انٹرنیٹ پر جاری کردی، تصاویرنے انٹرنیٹ پر دھوم مچادی، لاکھوں لائکس مل گئے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک کی اہلیہ نے گزشتہ روز اپنے انسٹاگرم اکاؤنٹ سے ویڈیو اپ لوڈ کیجس میں انہوں نے مختلف لباس پہن کر مداحوں کیلئے شوٹ کروایا۔

ویڈیو کے آغاز میں ثانیہ کو جم میں کچھ سخت مشقیں کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے جبکہ مختلف لباس میں ویڈیو میں وہ ہمیشہ کی طرح دلکش اور خوبصورت نظر آئیں اور اپنے مداحوں سے خوب داد وصول کی۔ثانیہ مرزا کے مداحوں نے ویڈیو کو بیحد پسند کیا اور دیکھتے ہی دیکھتے لاکھوں لائکس مل گئے

واضح رہے کہ ثانیہ مرزا کھیل کے میدان کے بعد اب شوبز میں قدم جمانے کیلئے بھی تیار ہیں، ویب سیریز میں نظر آئیں گی۔بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا نے آ لون ٹوگیدر نامی ایک ویب سیریز میں کام کیا ہے جو ٹی بی کے موذی مرض پر بنائی گئی ہے۔

سماجی اہمیت کے حامل موضوع پر بنائی گئی ویب سیریز میں ثانیہ مرزا نے کورونا وائرس لاک ڈاؤن کے دوران پیش آنے والی مشکلات پر اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں، جس کی تصدیق ثانیہ مرزا نے بھی کی۔

ویب سیریز کے حوالے سے ثانیہ مرزا کا کہنا تھا کہ ٹی بی ایک مستقل بیماری ہے جس میں 50 فیصد افراد 30 سال سے بھی کم عمر ہوتے ہیں، نوجوان افراد کورونا سے زیادہ متاثر ہوتے ہیں جبکہ عوام اسے بوڑھوں سے متعلق سمجھتے ہیں۔

ثانیہ مرزا نے سوچ تبدیل کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ آج کورونا کے پس منظر میں نوجوان نسل کسی بھی وباء کے مسائل سے خوب واقف ہے تاہم ٹی بی پر شعور و آگہی کیلئے میں نے ویب سیریز میں کام کا فیصلہ کیا۔

 

Related Posts