راولپنڈی: افغانستان کی حدود سےدہشتگردوں کی جانب سے فائر کیئے گئے 5 راکٹوں کےحملے کی زد میں آکر 5 سالہ بچہ شہید ہوگیا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری ہونے والےبیان کے مطابق دہشتگردوں نے افغانستان کی حدود سے پاکستانی حدود میں 5 راکٹ فائر کیئے۔
ترجمان آئی ایس پی آر کے مطابق افغان حدود سے فائر کیئے گئے راکٹ لغارائی سیکٹر اور سراکائی ٹاپ باجوڑ میں آکر گرے۔
آئی ایس پی آر کےمطابق راکٹ کی زد میں ایک پانچ سالہ بچہ شہید ہو گیا ، شہید ہونے والے بچےکا تعلق مومند سےہیں جبکہ راکٹوں کی زد میں آکر ایک بچی سمیت 7 بچے بھی زخمی ہوئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کا اجلاس،خطےکی جیواسٹریٹجک صورتحال کاجائزہ