کار سوار ملزمان نے 15سالہ لڑکی کو اغواء کرلیا، پولیس کی فوری کارروائی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کار سوار ملزمان نے 15سالہ لڑکی کو اغواء کرلیا، پولیس کی فوری کارروائی
کار سوار ملزمان نے 15سالہ لڑکی کو اغواء کرلیا، پولیس کی فوری کارروائی

کراچی:منگھوپیر مزار کے قریب سے کار سوار ملزمان نے اسلحے کے زور پر 15سالہ لڑکی کو اغواکرلیا،پولیس نے15 منٹ میں ایکشن کرکے کار سوار 3اغواکاروں کو گرفتار کرکے مغوی لڑکی کو بازیاب کروالیا۔

میٹرویل سائٹ میں ڈاکوؤں نے نوجوان کو گولی ماردی لیر ہالٹ میں خنجر بردار ڈاکوں نے نوجوان کو زخمی کردیا، تفصیلات کے مطابق منگھوپیر مزار کے قریب سے کار سوار ملزمان اسلحے کے زور پر 15 سالہ لڑکی کو سڑک سے اغواکر کے فرار ہورہے تھے۔

لڑکی کے شور مچانے پر مکینو ں نے پولیس کو اطلاع دی،ایس ایچ او منگھوپیر نے پولیس پارٹی کے ہمراہ کار کا تعاقب کرتے ہوئے15 منٹ میں ملزمان کو گرفتار کرکے لڑکی کو بازیاب کروالیا۔

تینوں ملزمان ساجد،نعمان اور یوسف اور 15 سالہ لڑکی کو تھانے منتقل کرکے مقدمہ درج کرلیا،آج صبح میٹرویل سائٹ بلاک 03 دارالعلوم مسجد کے قریب ڈاکوؤں نے دس سے زائد راہگیروں کو لوٹ لیا۔

ڈاکوؤں نے مزاحمت پر فائرنگ کر کے 33 سالہ نوجوان شاہ خالد ولد سرفراز کو زخمی کردیا،زخمی کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے عباسی اسپتال منتقل کیا گیا۔

ملیر ہالٹ سلمان فارسی سوسائٹی میں خنجر بردار ڈاکوؤں نے لو ٹ مار میں مزاحمت پر چھری کے وار سے لیاقت علی نامی شہری کو زخمی کردیا۔

Related Posts