مسئلہ کشمیر کے حل سے قبل خطے میں امن ممکن نہیں، شاہ محمود قریشی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Regional peace linked to Kashmir solution: FM Qureshi

اسلام آباد: وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ کشمیر میں انسانی حقوق کی مسلسل خلاف ورزیاں جاری ہیں، مسئلہ کشمیر بھارت کا اندرونی معاملہ نہیں، مسئلہ کشمیر سلامتی کونسل کے ایجنڈے پر موجود ہے، جنوبی ایشیاء میں امن کیلئے مسئلہ کشمیر کا حل ناگزیر ہے، مسئلہ کشمیر کے حل سے قبل خطے میں امن ممکن نہیںہے۔

اپنے ایک خصوصی بیان میں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ایل او سی پر جنگ بندی معاہدے کی مسلسل خلاف ورزیاں جاری ہیں، مقبوضہ کشمیر 18 ماہ سے مکمل فوجی محاصرے میں ہے، مذاکرات کے ذریعے مسئلے کا حل چاہتے ہیں، مسئلہ کشمیر کے باعث جنوبی ایشیا کا امن خطرے میں ہے۔

وزیرخارجہ نے کہا ہے کہ کشمیر میں انسانی حقوق کی مسلسل خلاف ورزیاں کی جارہی ہیں، 5 اگست 2019 کا بھارتی اقدام نہ صرف ظلم بلکہ انسانی حقوق کی خلاف ورزی بھی ہے، بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر روزانہ جنگ بندی کی خلاف ورزیاں جاری ہیں۔

مزید پڑھیں:نوازشریف کا فضل الرحمان کوفون،لانگ مارچ کامیاب بنانے کیلئے اہم منصوبہ بنالیا

شاہ محمودقریشی نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر سلامتی کونسل کے ا یجنڈے میں موجود ہے، بھارت نے حق خود ارادیت کی تحریک کودہشت گردی سے جوڑنے کی ناکام کوشش کی،ان کا کہنا ہے کہ جب تک مسئلہ کشمیر حل نہیں ہوتا جنوبی ایشیاء میں پائیدار امن کا قیام ممکن نہیں ہے۔

Related Posts