تحریکِ انصاف کی سلیکٹیڈ حکومت کا عوام دشمن روپ بے نقاب ہوچکا ہے۔شازیہ مری

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

PTI government should avoid making high judiciary controversial: Shazia Murree

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کی مرکزی سیکریٹری اطلاعات شازیہ مری نے کہا ہے کہ سلیکٹیڈ حکومت کا عوام دشمن روپ بے نقاب ہوچکا ہے، شہری خودکشیاں کر رہے ہیں اور وزیرِ اعظم کہتے ہیں تو میں کیا کروں؟

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں سرکاری ملازمین کے احتجاج پر ردِ عمل دیتے ہوئے پی پی پی کی سینئر رہنما و رکنِ قومی اسمبلی شازیہ مری نے کہا کہ سرکاری ملازمین سے حکومت نے دشمن جیسا سلوک کیا۔ کسان اپنی فصلوں کی مناسب قیمت کا مطالبہ کریں تو لاٹھیاں کھاتے ہیں  اور اگر طلباء احتجاج کریں تو بے رحمی سے پیٹے جاتے ہیں۔

پی پی پی رہنما شازیہ مری نے کہا کہ عوام کو پٹرول، بجلی اور گیس کی قیمتیں بڑھا کر لوٹا جارہا ہے۔ عوام دشمن حکومت مہنگائی سے غریبوں کو پامال کر رہی ہے۔ 3 سال میں عوام کو نہ ریلیف ملا نہ ریاست کے ثمرات میسر آسکے۔ قوم کے اثاثوں کو بے شرمی سے نیلام کیا جارہا ہے۔ سیلیکٹیڈ حکومت کا عوام دشمن روپ بے نقاب ہوچکا۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد: ملازمین احتجاج کے دوران شیلنگ سے پولیس اہلکار شہید

Related Posts