علی سدپارہ سمیت 3 کوہ پیماؤں کی تلاش کیلئے مقامی کوہ پیما تیار، 6 رکنی ٹیم تشکیل

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

علی سدپارہ سمیت 3 کوہ پیماؤں کی تلاش کیلئے مقامی کوہ پیما تیار، 6 رکنی ٹیم تشکیل
علی سدپارہ سمیت 3 کوہ پیماؤں کی تلاش کیلئے مقامی کوہ پیما تیار، 6 رکنی ٹیم تشکیل

اسکردو: سردی کے دوران کے ٹو سرکرنے والے پہلے پاکستانی کوہ پیما علی سدپارہ سمیت 3 کوہ پیماؤں کی تلاش کیلئے مقامی کوہ پیما تیار ہیں جن کی 6 رکنی ٹیم تشکیل دے دی گئی۔

پاک فوج کے ہیلی کاپٹرز پہلے ہی علی سدپارہ اور دیگر کوہ پیماؤں کی تلاش جاری رکھے ہوئے ہیں۔ گزشتہ روز گرینڈ سرچ آپریشن کو موسم کی خرابی کے باعث معطل کرنا پڑا۔

آج ایک بار پھر موسم کی شدت کے باعث سرچ آپریشن روک دیا گیا۔ ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ آسمان پر اس وقت بھی گہرے بادل چھائے ہوئے ہیں۔ زمینی راستے سے کوہ پیماؤں کو ریسکیو کرنے کیلئے مقامی کوہ پیماؤں کی ٹیم تیار ہے۔

زمینی ریسکیو ٹیم کی رہنمائی فضائی مشن کرے گا جو کے ٹو کے ڈیتھ زون تک پہنچ کر کوہ پیماؤں کو تلاش کرے گی۔ کمشنر آفس میں آج زمینی ریسکیو ٹیم کا اجلاس بھی ہوگا۔ کوہ پیماؤں کی تلاش فضائی راستے سے بھی جاری رہے گی۔

علی سدپارہ، جان اسنوری اور جوان پابلو نامی 2 غیر ملکی کوہ پیماؤں کے ہمراہ 5 روز قبل رواں ماہ لاپتہ ہوئے تھے جن کی تلاش آج تک جاری ہے۔ وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ وقت گزرنے کے ساتھ ہم ناامیدی کی طرف جا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کلفٹن میں کریک مرینہ پرکام بند، شہریوں کی جمع پونجی داؤ پر لگ گئی

Related Posts