پاکستان سپر لیگ مختصر فارمیٹ میں کھیلی جانے والی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ سیریز ہے جس میں دنیا بھر سے کھلاڑی شریک ہوتے ہیں جس کا پہلا ایڈیشن فروری 2016ء میں متحدہ عرب امارات سے شروع ہوا۔
اب تک سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 5 سیزن مکمل ہوچکے ہیں جبکہ چھٹے سیزن کیلئے تیاریاں جاری ہیں۔ گزشتہ روز پی ایس ایل 6 یا پاکستان سپر لیگ 2021ء کیلئے ایک ترانہ جاری کیا گیا جس کے حوالے سے مختلف خبریں سوشل میڈیا کی زینت بنیں۔
آئیے پی ایس ایل 6 کے ترانے کی شاعری سے لے کر عوامی تنقید اور شوبز شخصیات کے ردِ عمل تک تمام خبروں کا جائزہ لیتے ہیں اور یہ جاننے کی کوشش کرتے ہیں کہ ترانے میں ایسا کیا مسئلہ تھا جسے تنقید کا ہدف بنایا گیا۔
پی ایس ایل 6 ترانے کی ویڈیو
گزشتہ ماہ جنوری 2021ء سے ہی میڈیا پر پی ایس ایل 6 کے ترانے پر خبریں آنا شروع ہوگئی تھیں۔ 17 جنوری 2021ء کے روز یہ چہ مگوئیاں سنننے کو ملیں کہ پی ایس ایل 6 ترانہ نصیبو لعل، آئمہ بیگ اور ینگ اسٹنرز گائیں گے اور آگے چل کر یہ بات درست ثابت ہوئی۔
آج سے 2 روز قبل 6 فروری کو پی ایس ایل 6 کا ترانہ گروو میرا جاری کیا گیا۔ ویڈیو میں قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم، سابق کپتان سرفراز احمد، شاداب خان، شان مسعود، شاہین آفریدی اور وہاب ریاض بھی نظر آئے۔پی ایس ایل 6 کا آغاز 20 فروری سے کراچی میں ہونے والا ہے۔
سوشل میڈیا صارفین کا ردِ عمل
مجموعی طور پر سوشل میڈیا صارفین نے ملا جلا ردِ عمل ظاہر کیا ہے لیکن ایک بڑی تعداد میں ترانہ سننے والوں نے پی ایس ایل 6 کے ترانے پر تنقید کی اور چبھتے ہوئے تبصرے بھی کیے۔ بعض نے کہا کہ اچھا ہوتا، ہم یہ نہ سنتے، جو انتہائی منفی ردِ عمل قرار دیا جاسکتا ہے۔
https://twitter.com/ChAlO_NiKLo_/status/1358102430190366720
فہد نامی سوشل میڈیا صارف نے کہا کہ میں نے پی ایس ایل 6 کا ترانہ چلایا جس کے بعد میری ماں نے مجھے ٹی وی سمیت گھر سے نکال باہر کیا۔ فہد نے گلوکار علی ظفر کو بھی اپنے پیغام میں ٹیگ کیا۔
My mom kicked me out from my house with the T.V After I played this song ????#AliZafar
#psl6anthem pic.twitter.com/pmZaoa3FoH— F A ح A D.. ???? (@Ziddi_bOy_) February 7, 2021
ملک عزیر اعوان نے کہا کہ گروو میرا سننے کے بعد میرے کانوں کو دل کا دورہ پڑ گیا۔ آپ نے گانے کے نام پر کینسر تخلیق کیا ہے۔
Got heart attack in my ears……????
O bhai……. ye kia cancer bana diye ho ????#psl6anthem#PSL2021#GrooveMera pic.twitter.com/YYV3NYOtGy— Uzair Awan (@uzairxawan) February 6, 2021
ٹوئٹر اور یو ٹیوب سمیت دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بھی گانے پر خوب تنقید ہوئی۔ محمد نعیم نے یو ٹیوب پر تحریر کیا کہ ہر سال جب پاکستان سپر لیگ کا نیا ترانہ آتا ہے تو مجھے گزشتہ ترانہ پیارا لگنے لگتا ہے۔زارا نے کہا کہ گانے کی ویڈیو اور گرافکس پر بہت کام ہوا لیکن گانے پر اتنا نہیں۔میرا وعدہ ہے کہ گانے کی پسندیدگی کی پوری کوشش کی جائے گی۔
ایسا نہیں ہے کہ سوشل میڈیا صارفین نے صرف اور صرف گروو میرا پر تنقید کی بلکہ بہت سے ترانہ سننے والوں کا یہ بھی کہنا تھا کہ نصیبو لال، آئمہ بیگ اور ینگ اسٹنرز نے گانے میں جان ڈالنے میں پوری کوشش کی۔ کشمل شہزاد نے کہا کہ سارا گانا ایک طرف لیکن آئمہ بیگ کا انداز منفرد تھا۔
Sara Song 1 Trf Or Is Bndi Ka Level 1 Trf ????♥️ #psl6anthem #groovemera #AimaBaig pic.twitter.com/EsgoaKePi3
— کشمل شہزاد ???????????? (@kshii_here) February 7, 2021
جہانزیب نامی سوشل میڈیا صارف نے گانے کے کچھ مناظر شیئر کرتے ہوئے انہیں خوبصورت قرار دیا۔ بہت سے سوشل میڈیا صارفین نے گانے کے میمز بھی بنائے۔
Some Beautiful scenes of #psl6anthem pic.twitter.com/UaSA7AucSD
— JahanZaib (@JahanZaibb_) February 6, 2021
شوبز شخصیات کا ردِ عمل
اداکارہ مہوش حیات نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ سیزن 6 کا ترانہ بہت پسند آیا جو بولڈ اور فریش ہے۔ ہم ہمیشہ ایک جیسی ہی کارکردگی کی توقع رکھتے ہیں لیکن کوئی مختلف چیز قبول کرنے کو تیار نہیں۔یہ بے جا تنقید کا سلسلہ بند ہونا چاہئے۔
Idk what the fuss is abt? I loved the new #pslanthem2021 .It was bold & fresh! This is what stifles creativity in our country,we always want more of the same & not prepared to accept anything different.This bashing has to stop. We need a diversity of voices & ideas.Well done PSL! https://t.co/hYMuZqkx8D
— Mehwish Hayat TI (@MehwishHayat) February 7, 2021
معروف صحافی ملیحہ ہاشمی کا کہنا ہے کہ جو لوگ گجرا وے جیسے گانوں کیلئے نصیبو کو یاد کیا کرتے تھے، اب انہیں نصیبو ایک نئے انداز میں ملی۔ علی ظفر اور نصیبو دونوں نے اچھا گایا۔ لوگ ہر بات کو مرد اور خاتون کی لڑائی کی طرف کیوں لے جاتے ہیں؟
All those who led their lives mocking "Ve Gujraa vayy", have newfound love for Naseebo Lal, only in Ali Zafar's hatred
????Both did well. We appreciate both. WHY do some people turn EVERY issue into Man Vs Woman issue?????#AliZafar #NaseeboLal #pslanthem2021 #pslanthem pic.twitter.com/RsGCNINCMI
— Maleeha Hashmey (@MaleehaHashmey) February 7, 2021
ٹوئٹر پر سوشل میڈیا صارفین نے علی ظفر کے نام سے مہم چلائی جس کا مقصد انہیں پی ایس ایل 6 کیلئے نیا ترانہ ریلیز کرنے پر راضی کرنا تھا جسے دیکھ کر علی ظفر نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں نے اب کیا کردیا؟
Ab kya ker diya mein ne?
— Ali Zafar (@AliZafarsays) February 6, 2021
اصل مسئلہ کیا ہے؟
ہر بات اچھی تخلیق اور نئی بات سے مشروط نہیں ہوتی۔ وہ سوشل میڈیا صارفین اپنی جگہ درست ہیں جنہیں پی ایس ایل 6 کا ترانہ اچھا لگا اور وہ بھی جنہیں یہ ترانہ بے حد پسند آیا کیونکہ پسند نا پسند بنیادی انسانی حقوق میں سے ہے۔
تازہ ترین صورتحال یہ ہے کہ پی ایس ایل 6 کے ترانے کو اب تک 27 ہزار سے زائد افراد نے یو ٹیوب پر دیکھا ہے جن میں سے 1 لاکھ 38 ہزار افراد اسے پسندیدگی کی سند عطا کرچکے ہیں۔
صرف 42 ہزار سوشل میڈیا صارفین ایسے ہیں جنہوں نے یو ٹیوب کی ویڈیو پر جا کر ناپسندیدگی کا اظہار کیا جس سے پتہ چلتا ہے کہ پی ایس ایل 6 کا ترانہ زیادہ تر لوگوں کے نزدیک ایسا نہیں ہے کہ اسے ناپسندیدہ قرار دیا جائے۔
دراصل سوشل میڈیا پر دلچسپ باتوں، میمز اور ٹرینڈز کو زیادہ پسند کیا جاتا ہے، اس لیے زیادہ تر لوگ یہی سمجھ رہے ہیں کہ پی ایس ایل 6 کا ترانہ فلاپ ثابت ہوا، جبکہ حقیقت اس کے برعکس تھی۔