جنیوا: دُنیا بھر میں کورونا سے 10 کروڑ 66لاکھ افراد متاثر ہوئے جبکہ 23 لاکھ 26 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
دُنیا کے 190 سے زائد ممالک میں کورونا سے مجموعی طور پر 10 کروڑ 66لاکھ 77ہزار 895افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس سے متاثرہ 23 لاکھ 26 ہزار 824افراد جان کی بازی ہار گئے۔
مہلک کورونا وائرس سے متاثرہ 1 لاکھ 3ہزار770 فراد کی حالت تشویشناک ہے جبکہ دنیا بھر میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 2 کروڑ 58لاکھ 28ہزار966 ہو گئی۔
کورونا وائرس سے متاثرہ افراد میں سے 7 کروڑ83لاکھ 75ہزار989 افراد صحت یاب ہوئے جبکہ 2 کروڑ 58 لاکھ 71 ہزار312 افراد کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
چین سے جنم لینے والا کورونا وائرس ایشیائی ممالک جاپان، تھائی لینڈ اور پاکستان کے ساتھ ساتھ ہمسایہ ممالک ایران، افغانستان، روس، بنگلہ دیش اور دیگر ممالک میں پھیل گیا ہے۔
وائرس سے سب سے زیادہ امریکا، بھارت، برازیل، روس اور برطانیہ متاثر ہوئے جبکہ متاثرہ ممالک کی فہرست میں فرانس چھٹے، اسپین 7ویں، اٹلی 8ویں، ترکی 9ویں اور جرمنی 10ویں نمبر پر موجود ہے۔
یاد رہے کہ اِس سے قبل پاکستان میں کورونا سے 5 لاکھ 55 ہزار 511افراد متاثر ہوئے جبکہ 12 ہزار 26 افراد وائرس کے باعث جاں بحق ہوگئے۔
سرکاری اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 1 ہزار 37نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ وائرس سے متاثرہ 59مزید افراد انتقال کر گئے۔ملک بھر میں کورونا کے 1 ہزار 828مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
مزید پڑھیں: پاکستان میں کورونا وائرس کے باعث 12 ہزار سے زائد افراد جاں بحق