اداکار احسن محسن نے خود کو منال خان کا “وٹامن اے” قرار دے دیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اداکار احسن محسن نے خود کو منال خان کا "وٹامن اے" قرار دے دیا
اداکار احسن محسن نے خود کو منال خان کا "وٹامن اے" قرار دے دیا

کراچی: پاکستان شوبز انڈسٹری کی مقبول اداکارہ منال خان کی اپنے قریبی دوست اور اداکار احسن محسن اکرام کے ساتھ دوستی کے چرچے سوشل میڈیا پر کافی عرصے سے چل رہے ہیں تاہم اب احسن محسن کے منال سے متعلق حالیہ تبصرے نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام کے صارفین کو ایک بار پھر تجسس میں مبتلا کر دیا ہے۔

گزشتہ روز انسٹاگرام پر منال خان نے ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ جوس کا گلاس تھامے دھوپ میں بیٹھی ہیں۔

اداکارہ نے تصویر کے کیپشن میں درج کیا وٹامن سی اور وٹامن ڈی ایک ساتھ لیتے ہوئے۔

 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Minal Khan (@minalkhan.official)

اداکارہ کی تصویر پر تبصرہ کرتے ہوئے اداکار احسن محسن نے جواب دیا کہ اور سب سے اہم وٹامن اے۔

احسن محسن کے تبصرے پر منال خان کی جانب سے بھی جواب دیا گیا کہ ’مجھے ساتھ لے کر چلنے والا‘۔

خیال رہے کہ سوشل میڈیا پر اداکارہ منال خان اور اداکار احسن محسن اکرام کے درمیان بڑھتی قربتوں کے حوالے سے کافی چرچے ہو رہے ہیں تاہم دونوں کی جانب سے اس معاملے پر کوئی واضح بیان سامنے نہیں آسکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین کا ٹیلی فلم سے اداکاری میں انٹری کا اعلان

Related Posts