ماہرین نے انڈے پر کی گئی نقاشی کو انسانی تاریخ کا بہترین فن پارہ قرار دے دیا

کالمز

zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!
ماہرین نے انڈے پر کی گئی نقاشی کو انسانی تاریخ کا بہترین فن پارہ قرار دے دیا
ماہرین نے انڈے پر کی گئی نقاشی کو انسانی تاریخ کا بہترین فن پارہ قرار دے دیا

فنکاروں کی کمی نہیں اور دنیا کے کونے کونے میں اپنے فن کے ماہر موجود ہیں۔ سیانے کہتے ہیں فن کا کوئی مول نہیں ہوتا۔ ہاتھوں سے کی گئی نقش و نگاری کے بہترین فن پارے دیکھے ہوں گے لیکن آج ایک ایسے فنکار کے فن سے ہم آپ کو آگاہ کرنے جا رہے ہیں جس کی انڈے پر کی گئی نقاشی کو انسانی تاریخ کا بہترین فن پارہ قرار دیا جارہا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے رپورٹ کے مطابق ویتنام کے درالحکومت ہنوئی سے تعلق رکھنے والی نگوین ہنگ کونگ مرغی کے انڈوں پر کی جانے والی پیچیدہ نقاشی کے باعث ایک دہائی سے خاصی مشہور ہیں لیکن آرٹسٹ کا حالیہ پراجیکٹ ان کی زندگی کا سب سے متاثر کن پراجیکٹ تسلیم کیا جارہا ہے۔

30 سالہ آرٹسٹ نے اپنی زندگی کے آخری تین سال انڈے پر محتاط انداز کے مطابق 45 ہزار863 سوراخوں کے ذریعے ترتیب دی جانے والی نقاشی میں گزارے، جن میں سے کچھ کا قطر 0.2 ایم ایم ہے۔

ماہرین نگوین ہنگ کونگ کے اس شاہکار کو انسانی تاریخ کی سب سے بہترین نقاشی قرار دے رہے ہیں۔

ویتنام سے تعلق رکھنے والے آرٹسٹ کے مطابق انھیں انڈے پر ہزاروں سوراخ کے ذریعے نقاشی کا خیال ایک ترک آرٹسٹ مسٹر حامت ہریان کے ورلڈ ریکارڈ کو دیکھ کر آیا جنھوں نے چند سال قبل ایک مرغی کے انڈے پر تقریباً12000 کے قریب سوراخوں کی مدد سے ورلڈ ریکارڈ بنایا تھا ۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق نگوین ہنگ کونگ نے شتر مرغ کے انڈے پر 45 ہزار863 سوراخ کرکے یہ شاہکار 3 سال میں تیار کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:جرمن سائنسدانوں نے 19.3 ملی میٹر لمبا گرگٹ تلاش کرلیا