استعفوں کے معاملے پر مریم نواز نے وزیراعظم کو صبر کا مشورہ دے دیا

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

استعفوں کے معاملے پر مریم نواز نے وزیراعظم کو صبر کا مشورہ دے دیا
استعفوں کے معاملے پر مریم نواز نے وزیراعظم کو صبر کا مشورہ دے دیا

اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز شریف نے اپنے طنزیہ ٹویٹ میں کہا ہے کہ بتاتے ہیں استعفے کیا ہوتے ہیں، تھوڑا صبر تو کرو۔

وزیراعظم عمران خان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری بیان میں مریم نواز شریف نے لکھا کہ ہمارے استعفے “ایماندار بندے” جیسے نہیں ہوں گے کہ اسپیکر بلائے تو غائب ہو جاؤ۔

مریم نواز کا ٹوئٹر پیغام میں مزید کہنا تھا کہ سڑک پر کھڑے ہو کر صبح شام اسمبلی کو گالیاں دیتے رہو، پھر اُسی اسمبلی میں آ بیٹھو اور سال بھر کی غیر حاضری کی تنخواہیں اور الاؤنسز بھی وصول کرلو۔

یہ بھی پرھیں:مہنگائی میں اضافے پر تکلیف ہے، لوگ حکومت کو بددعائیں دے رہے ہیں،مریم نواز

لاہور روانگی سے قبل اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ ایک نالائق اور نااہل شخص کو اقتدار میں لایا گیا۔ وزیراعظم کی ترجیحات صرف اپوزیشن کو تنقید کا نشانہ بنانا ہے، عوام کی کیا ضرورتیں ہیں عمران خان کی ترجیحات میں شامل نہیں۔ عوام کو وہ جواب دیتے ہیں جنہیں منتخب کریں، ہر روز مہنگائی میں اضافہ ہو رہا ہے، لوگ بلبلا اٹھے ہیں۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ ملک پر قبضہ مافیا مسلط ہے، حکومتی بے حسی اور نالائقی زیادہ دیر چل نہیں سکتی، آئینی دائرہ کار سے باہر رہ کر کوئی غلط کام ہوگا تو تنقید کریں گے، 4 فروری کو پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس ہوگا، اس میں لائحہ عمل بنائیں گے، بلاول بھٹو تحریک عدم اعتماد اور ان ہاؤس تبدیلی کی بات کریں گے تو غور کیا جائے گا، اجلاس میں استعفوں کا کیا طریقہ کار ہوگا اس کا فیصلہ کیا جائے گا، لانگ مارچ اور دھرنا کتنے وقت کے لئے ہوگا، یہ بیٹھ کر طے کریں گے۔

لیگی رہنما نے مزید کہا کہ اللہ نہ کرے عوام پر حکومت کا عذاب رہے، میرا نہیں خیال مہنگائی کر کے حکومت پانچ سال پورے کرلے گی۔

Related Posts