چین سے کورونا ویکسین کی پاکستان منتقلی کا پلان تبدیل، پاک فضائیہ کی خدمات

کالمز

zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!
کراچی سمیت سندھ بھر میں کورونا ویکسین کی طلب میں اضافہ ہونے لگا
کراچی سمیت سندھ بھر میں کورونا ویکسین کی طلب میں اضافہ ہونے لگا

اسلام آباد:چین سے کورونا ویکسین کی پاکستان منتقلی کا پلان تبدیل کردیا گیا ہے جس کے تحت اب اس کے لیے پی آئی اے کی جگہ پاک فضائیہ کی خدمات حاصل کر لی گئی ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق چین کی جانب سے عطیہ کی گئی کورونا ویکسین کو پاکستان لانے کے تمام انتظامات مکمل ہیں اور این سی او سی کی منظوری کے بعد خصوصی طیارہ کل چین بھیجا جائے گا۔

تاہم اب اس سلسلے میں پہلے سے تیار کئے گئے پلان میں تبدیلی کی گئی ہے اور اس سلسلے میں پی آئی اے کی جگہ پاک فضائیہ کی خدمات حاصل کر لی گئیں۔نئی حکمت عملی کے تحت پاک فضائیہ کا آئی ایل 78 طیارہ ویکسین لانے کے لئے نور خان ایئربیس سے چین جائے گا۔

کورونا ویکسین یکم فروری کو پاکستان پہنچے گی جبکہ پہلی کھیپ میں کورونا ویکسین کی پانچ لاکھ خوراکیں خصوصی کنٹینر میں پاکستان لائی جائے گی۔ویکسین کی منتقلی کے لیے کنٹینر، کولڈ باکسز اور ڈرائی آئس وغیرہ ای پی آئی اور این ڈی ایم اے فراہم کرے گی۔

کورونا ویکسین ای پی آئی کے مرکزی کولڈ اسٹور میں خیرہ ہو گی،اور ای پی آئی سے کورونا ویکسین صوبوں کو روانہ کی جائے گی۔

Related Posts