رکن سندھ اسمبلی ارسلان تاج نے سندھ حکومت پر دہشتگردوں کی پشت پناہی کاالزام لگادیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

رکن سندھ اسمبلی ارسلان تاج نے سندھ حکومت پر دہشتگردوں کی پشت پناہی کاالزام لگادیا
رکن سندھ اسمبلی ارسلان تاج نے سندھ حکومت پر دہشتگردوں کی پشت پناہی کاالزام لگادیا

کراچی: پی ٹی آئی کے رکن صوبائی اسمبلی اسلان تاج نے سندھ حکومت پر دہشتگردوں کی پشت پناہی کا الزام لگا دیا۔ کہتے ہیں عزیر بلوچ کے مقدمات میں استغاثہ کی جانب سے کمزور دلائل پیش کیئے جارہے ہیں۔ رینجرز کی دہشتگردوں کے خلاف کارروائیوں سے شہر میں امن قائم ہواتھا۔

تفصیلا ت کے مطابق لیاری گینگ کے سرغنہ عزیر بلوچ کی مختلف مقدمات سے بریت سخت ردعمل دیتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور رکن سندھ اسمبلی ارسلان تاج نے کہا ہے کہ کراچی کا امن تباہ کرنے میں عزیربلوچ کا کلیدی کردار رہا ہے۔ مگر عدالتوں میں سندھ حکومت کی جانب سے کمزور تفتیش اور گواہان کی عدم دستیابی کی وجہ سے عزیربلوچ کو کلین چٹیں مل رہی ہیں۔

ارسلان تاج کا کہنا تھا کہ ایک ایک کرکے عزیر بلوچ کے خلاف تمام مقدمات ختم کئے جارہے ہیں۔ رہنما پی ٹی آئی نے ریاستی اداروں اور تفتیشی اداروں سے درخواست کی ہے کہ عزیربلوچ جیسے دہشتگرد کے مقدمات میں رہائی کو فوری نوٹس لیں۔

یاد رہے کہ لیاری گینگ وارکے سرغنہ اور پیپلزامن کمیٹی کے سربراہ عزیر بلوچ لیاری میں پیپلزپارٹی کے اہم رکن رہے ہیں۔ مگر ان کا کریمنل ریکارڈ کسی سے ڈھکاچھپا نہیں ہے۔اس کی جرائم کی داستانوں سے کراچی سمیت پوری دنیا واقف ہے۔ اغواء برائے تاوان اس شخص کا پسندیدہ مشغلہ تھا۔ پیسوں کے لئے کسی کو بھی قتل کرنا گینگ وار کے کارندوں کےلئے کوئی مسئلہ ہی نہیںتھا۔

پیپلزپارٹی کے سابقہ 5 سالہ دور میںشہر کراچی پر اصل حکمرانی عزیر بلوچ اور اس کے کارندوں کی تھی۔ مگر پیپلزپارٹی نے اس کی حمایت ہمیشہ جاری رکھی اور کبھی کوئی کارروائی نہیں۔ اگر کارروائی ہوئی تو ہماری سیکورٹی فورسز خصوصا رینجرز نے کی۔ جس کے باعث شہر میں امن قائم ہوا۔

 

یہ بھی پڑھیں:ثبوت ملے نہ گواہ، گینگ وار سرغنہ عزیر بلوچ ایک اور کیس میں باعزت بری

Related Posts