لاہور: نوکری کا جھانسہ دے کرڈاکٹر نے نرس کو زیادتی کا نشانہ بناڈالا۔ تھانہ سول لائنز پولیس نے متاثرہ خاتون کی درخواست پر ڈاکٹر بلال کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ سول لائنز کی حدود میں ڈاکٹر بلال نے ایل ایچ وی نرس نسیم کو نوکری کا جھانسہ دے کر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ڈاکٹر کے خلاف پولیس کو درخواست دیتے ہوئے متاثرہ خاتون کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر بلال بدھ کی رات دھوکے سے اپنے فلیٹ پر لے گئے اور نشہ آور چائے پلائی جس سے مجھ کو چکر آنے لگے اسی دوران ملزم نے میری ساتھ زبردستی زیادتی کا ارتقاب کیا ۔
پولیس نے مقدمہ درج کر کے متاثرہ خاتون کو طبی معائنے کے لئے اسپتال منتقل کر دیا ہے۔متاثرہ نرس کا کہنا تھا کہ زیادتی اور نشہ آور چائے پینے سے میں بے ہوش ہوگئی تاہم ہوش میں آتے ہی میں نے اپنے رشتے داروں اور شوہر کو فون کیا اور لوکیشن سینڈ کی جنہوں نے آکر مجھے فلیٹ سے بازیاب کرایا ۔
پولیس ذرائع کے مطابق ڈاکٹر بلال اور نرس نسیم سروسز اسپتال میں اکٹھے ٹریننگ کر چکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:مسیحی لڑکی سے والدین کے سامنے اجتماعی زیادتی کرنیوالے 2 ڈاکو پولیس مقابلے میں ہلاک