پشاور یونیورسٹی نے طلباء کے احتجاج میں کیے گئے مطالبے کو تسلیم کرتے ہوئے آن لائن امتحانات منعقد کرنے کا اعلان کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اس حوالے سے ایک نوٹیفیکیشن جاری کرتے ہوئے پشاور یونیورسسٹی نے اعلان کیا کہ یونیورسٹی کے تمام شعبہ جات کے سربراہان جنہوں نے اب تک ششماہی امتحانات منعقد نہیں کیے ہیں، امتحانات آن لائن منعقد کرانے کے پابند ہوں گے۔
ہائر ایجوکیشن کمیشن آف پاکستان کے فیصلے کے تحت حتمی امتحانات رواں برس آن لائن منعقد ہوں گے۔ قبل ازیں پشاور یونیورسٹی کے طلباء نے آن لائن امتحانات کے مطالبے پر بھرپور کیا جو کیمپس میں آف لائن امتحان دینے کیلئے تیار نہیں تھے۔
خیال رہے کہ اِس سے قبل انصاف کے حصول اور آن لائن پیپرز کے لیے طلباء نے قانونی طریقہ کار اختیار کر لیا۔ نمل یونیورسٹی کے طلباء نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں یونیورسٹی انتظامیہ کے خلاف درخواست دائر کردی۔
نمل یونیورسٹی کے طلبہ نے 4 روز قبل ہفتے کے روز اپنا قانونی حق استعمال کرتے ہوئے اسلام آباد ہائی کورٹ میں نمل یونیورسٹی کی انتظامیہ کےخلاف درخواست دائر کر دی۔
مزید پڑھیں: نمل یونیورسٹی کے طلباء نےآن لائن امتحانات کے لئےعدالت میں درخواست دائر کردی