پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے بروکریج ہاؤس کا لائسنس مالی ہیر پھیر کے الزامات پر معطل

مقبول خبریں

کالمز

Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ
zia-2-1
کیا ایرانی ایٹمی پلانٹس پر امریکی حملہ ڈراما ہے؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان اسٹاک ایکسچینج
(فوٹو: آن لائن)

کراچی: مالی و انتظامی معاملات میں گڑ بڑ کے الزامات پر پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے بروکریج ہاؤس کا لائسنس معطل کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سیکیورٹیز ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے 22 جنوری کے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو ایک خط لکھا۔ خط میں بتایا گیا کہ رائل سیکیورٹیز لمیٹیڈ جو پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے بروکریج ہاؤس ہے، اس کا لائسنس معطل کیا گیا ہے۔

خط میں سیکیورٹیز ایکسچینج کمیشن کا کہنا تھا کہ رائل سیکیورٹیز لمیٹیڈ کے مالی و انتظامی معاملات درست نہیں ہیں۔ ریگولیٹری زون کمپلائنس کی شکایات کے باعث اسٹاک ایکسچینج کو بروکریج ہاؤس کے معاملات چیک کرکے اس کا لائسنس معطل کرنا ہوگا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے بروکریج ہاؤس کا لائسنس معطل کردیا جو تاحکمِ ثانی معطل کیا گیا ہے۔ اسٹاک ایکسچینج حکام کا کہنا ہے کہ جب تک بروکریج ہاؤس کے خلاف تحقیقات جاری ہیں، رائل سیکیورٹیز لمیٹیڈ کا لائسنس معطل رہے گا۔ 

یہ بھی پڑھیں:  مارکیٹ کیپٹلائزیشن میں 1 ہفتے کے دوران 7 ارب روپے کا اضافہ

Related Posts