گوجرانوالہ میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ماں کو 4 بچوں سمیت قتل کردیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

دوسری شادی کا ارادہ، بیوی نے طیش میں شوہر کی انگلیاں توڑ دیں
دوسری شادی کا ارادہ، بیوی نے طیش میں شوہر کی انگلیاں توڑ دیں

گوجرانوالہ میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ماں کو 4 بچوں سمیت قتل کردیا ہے جس کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہوسکیں۔

تفصیلات کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ گوجرانوالہ کے علاقے ڈوگرانوالہ میں پیش آیا جہاں تھانہ کینٹ کی حدود میں ایک خاتون کو 4 بچوں سمیت قتل کردیا گیا۔

مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ ماں اور اس کے چاروں بچوں کو سروں میں گولیاں ماری گئی ہیں جس کے باعث 5 سے 12 سال تک عمر کے 4 بچے ماں سمیت جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق پانچوں افراد کی نعشیں گھر کے ایک ہی کمرے سے برآمد ہوئیں، اہلِ علاقہ نے والدہ اور بچوں کا خون گھر سے باہر نکل آنے پر پولیس کو واقعے کی اطلاع دی تھی۔ گوجرانوالہ میں جرائم کی شرح میں اضافہ ہورہا ہے۔

یاد رہے کہ اِس سے قبل صوبہ پنجاب کے شہر گوجرانوالہ میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے کالعدم القاعدہ نیٹ ورک کے 5 دہشت گردوں کی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔

گرفتار کیے گئے دہشت گردوں کا تعلق کالعدم القاعدہ برصغیر نیٹ ورک سے بتایا گیا جنہیں محکمہ سی ٹی ڈی (کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ) اور حساس ادارے کی مشترکہ کارروائی کے دوران 27 دسمبر 2019ء کو گرفتار کیا گیا۔

مزید پڑھیں: گوجرانوالہ میں کالعدم القاعدہ برصغیر کے 5 دہشت گرد گرفتار

Related Posts