کراچی کے علاقے لائٹ ہاؤس میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ڈاکوؤں نے تاجر کو قتل کردیا ہے، ملزمان لاکھوں روپے لوٹ کر فرار ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ کراچی کے علاقے لائٹ ہاؤس کی چپل گلی میں پیش آیا جہاں ڈکیتی میں مزاحمت پر ملزمان نے تاجر کی جان لے لی۔
ملزمان دانش نامی تاجر سے 15 لاکھ روپے بھی لے گئے۔ تاجر کے 2 گوداموں اور ایک دکان کا بھی صفایا کردیا۔ملزمان تاحال گرفتار نہیں ہوسکے۔
یاد رہے کہ اِس سے قبل کراچی میں بیکری پر ڈکیتی میں مزاحمت پر فائرنگ کرکے بیکری مالک کے بھانجے کو زخمی کرنے والے 1 ملزم کو حراست میں لے لیا گیا جبکہ دوسرا فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔
رواں برس 29 نومبر کو کراچی کے علاقے گارڈن ایسٹ کے قریب ابرار بیکری میں ڈکیتی کے دوران بیکری مالک کے بھتیجے بشیر کو مزاحمت کرنے پر ملزمان نے گولی مار کر زخمی کردیا تھا۔
مزید پڑھیں: کراچی میں بیکری پر ڈکیتی میں مزاحمت پر فائرنگ کا 1 ملزم فرار