الیکشن کمیشن کا فارن فنڈنگ کیس کی کھلی سماعت کا اعلان 

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

الیکشن کمیشن کا فارن فنڈنگ کیس کی کھلی سماعت کا اعلان 
الیکشن کمیشن کا فارن فنڈنگ کیس کی کھلی سماعت کا اعلان 

اسلام آباد:الیکشن کمیشن نے فارن فنڈنگ کیس میں اسکروٹنی کمیٹی کی جانب سے کی جانے والی کارروائی کو ان کیمرہ اور سماعت کو اوپن کرنے کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ فارن فنڈنگ کیس کی سماعت کھلی ہو یا بند کمرے میں اس حوالے سے کنفیوژن تھی تاہم اب الیکشن کمیشن اسکروٹنی کمیٹی کی رپورٹ جمع ہونےکے بعد فارن فنڈنگ کیس کی اوپن سماعت کرےگا۔

الیکشن کمیشن کے ترجمان کا کہنا تھا کہ اسکروٹنی کمیٹی کی کارروائی اوپن نہیں ہوگی اور یہ کارروائی فریقین کی موجودگی میں جاری ہے۔ واضح رہےکہ اپوزیشن جماعتوں نے الیکشن کمیشن سے تحریک انصاف کے خلاف چلنے والے فارن فنڈنگ کیس کے جلد فیصلے کا مطالبہ کیا ہے اور اس سلسلے میں گزشتہ دنوں اپوزیشن کی جانب سے الیکشن کمیشن کے دفتر کے ہیڈ آفس کے باہر احتجاجی مظاہرہ بھی کیا گیا۔

گزشتہ دنوں بھی ترجمان الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھاکہ اسکروٹنی کمیٹی کی طرف سے فارن فنڈنگ کیس پر کارروائی جا ری ہے، یہ بہت ہی اہم اور حساس کیس ہے اور اس پر میرٹ پر فیصلہ قومی مفاد میں ہے۔الیکشن کمیشن دونوں اطراف کی بحث سننے کے بعد جلد میرٹ پر فیصلہ کرے گا اور ادارہ یقین دلاتا ہے کہ بغیر کسی خوف یا دباؤ کے میرٹ پر فیصلہ کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں:فارن فنڈنگ کیس پر دئیے گئے عمران خان کے ثبوت اور الیکشن کمیشن آف پاکستان

Related Posts