قومی کرکٹ ٹیم کا پہلا کورونا وائرس ٹیسٹ کلیئر، پاکستانی اسکواڈ کل کراچی پہنچے گا

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

قومی کرکٹ ٹیم کا پہلا کورونا وائرس ٹیسٹ کلیئر، پاکستانی اسکواڈ کل کراچی پہنچے گا
قومی کرکٹ ٹیم کا پہلا کورونا وائرس ٹیسٹ کلیئر، پاکستانی اسکواڈ کل کراچی پہنچے گا

لاہور: جنوبی افریقہ کے خلاف کھیل سے قبل قومی کرکٹ اسکواڈ کا پہلا کورونا وائرس ٹیسٹ کلیئر ہوگیا، اسکواڈ کراچی کل پہنچے گا۔

تفصیلات کے مطابق میڈیا رپورٹس میں ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ قومی کرکٹ اسکواڈ کی پہلی کوویڈ 19 ٹیسٹنگ کلیئر ہو گئی۔ ٹیسٹ اسکواڈ کی پہلی کورونا وائرس ٹیسٹنگ 16 جنوری کو مکمل ہوئی تھی جس کے نتائج آج آگئے ہیں۔

قومی کرکٹ اسکواڈ جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے کل کراچی پہنچے گا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 26 جنوری سے کراچی میں شروع ہونے والا ہے۔

یاد رہے کہ اِس سے قبل جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیم پاکستان کے خلاف سیریز کیلئے 14 سال بعد پاکستان پہنچ گئی، قبل ازیں جنوبی افریقہ نے 2007ء میں پاکستان کا دورہ کیا تھا۔

چارٹرڈ طیارے کے ذریعے 2 روز قبل جنوبی افریقہ کی ٹیم نے پاکستان کی سرزمین پر 14 سال بعد قدم رکھا۔ کپتان کوئنٹن ڈی کوک کے علاوہ جنوبی افریقہ کرکٹ کے آفیشلز بھی ٹیم کے ہمراہ کراچی پہنچ گئے۔

Related Posts