فلم ساز شرمین عبید چنائے ایشیاء کے بہترین ہدایات کاروں میں شامل

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فلم ساز شرمین عبید چنائے ایشیاء کے بہترین ہدایات کاروں میں شامل
فلم ساز شرمین عبید چنائے ایشیاء کے بہترین ہدایات کاروں میں شامل

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پاکستان کی معروف سماجی شخصیت اور آسکر ایوارڈ جیتنے والی فلم ساز شرمین عبید چنائے نے ایک اور بین الاقوامی اعزاز اپنے نام کرلیا ۔

فلمی دنیا کا سب سے بڑا اور معتبر آسکر ایوارڈ جیتنے والی پاکستانی فلم ساز اور سماجی کارکن شرمین عبید چنائے کو براعظم ایشیاء کے 18 بہترین ہدایت کاروں کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔

مذکورہ فہرست ہانگ کانگ کے مشہور زمانہ لائف اسٹائل میگزین ٹاٹلر کی جانب سے جاری کی گئی ہے جس میں ایشیاء کے 18 ہدایات کار شامل ہیں۔ فہرست میں اُن ہدایت کاروں کو شامل کیا گیا ہے جنہوں نے فلم انڈسٹری میں نمایاں کردار ادا کیا۔

میگزین میں جاری تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ ہدایت کارہ شرمین عبید چنائے نے بہت سارے اعزازات اپنے نام کر رکھے ہیں ۔ شرمین عبید چنائے ایک سماجی کارکن اور فلم ساز کے ساتھ ساتھ ایک صحافی کے طور پر بھی جانی جاتی ہیں ۔

دنیا بھر اور خصوصی طور پر پاکستانی خواتین کو درپیش مسائل کر اجاگر کرنے میں شرمین عبید چنائے پیش پیش رہتی ہیں۔ 2 اکیڈمی ایوارڈ اور 6 ایمی ایوارڈز کے علاوہ ایک نائٹ انٹرنیشنل جرنلزم ایوارڈ بھی شرمین عبید چنائے نے حاصل کیا ہے۔

یاد رہے کہ حکومت پاکستان کی جانب سے شرمین عبید کو 2012 میں ان کی ڈاکومنٹری فلم سیونگ فیس اور اے گرل ان دی ریور پر ہلال امتیاز سے نوازا گیا تھا جبکہ ٹائم میگزین نے اسی سال ان کو دنیا کی 100 متاثر کن شخصیتات کی فہرست میں شامل کیا۔ دونوں فلموں کو عالمی سطح پر بھی خوب پزیرائی حاصل ہوئی تھی ۔

یاد رہے کہ اس سے قبل پاکستان کی نامور فلم ساز اور آسکر ایوارڈ یافتہ شرمین عبید چنائے کی فلم ستارہ کو لاس اینجلس میں منعقد 2019ء کے اینیمیٹڈ ایوارڈز کے دوران 3 ایوارڈز سے نواز دیا گیا۔

ستارہ، لیٹ دی گرلز ڈریم کو اس تقریب کے دوران بہترین اسکرین پلے، بہترین میوزک اسکور اور ہیومنیٹیرین ایوارڈ دیے گئے۔ فلم کی کہانی بھی شرمین عبید نے تحریر کی، جبکہ اس کی ہدایات بھی انہوں نے ہی دی تھیں۔

Related Posts