براڈ شیٹ نے پاکستان کی برطانوی عدالتی فیصلہ جاری کرنے کی درخواست قبول کرلی

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

براڈ شیٹ کو لینے کے دینے پڑگئے ،کیس چھوڑ کر بھاگنے پر 45لاکھ روپے شریف فیملی کو ادا کردیئے
براڈ شیٹ کو لینے کے دینے پڑگئے ،کیس چھوڑ کر بھاگنے پر 45لاکھ روپے شریف فیملی کو ادا کردیئے

لندن: برطانوی فرم براڈ شیٹ کے سربراہ کاوہ موساوی نے پاکستان کی طرف سے کی گئی برطانوی عدالت کا فیصلہ جاری کرنے کی درخواست قبول کر لی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کی طرف سے وکلاء نے برطانوی فرم براڈ شیٹ کے وکلاء سے درخواست کی تھی کہ برطانوی عدالت کا فیصلہ جاری کیا جائے۔ وکلاء نے فیصلہ جاری کرنے کی اجازت طلب کی تھی۔

فیصلہ جاری کرنے کے حوالے سے چیف ایگزیکٹو براڈ شیٹ کاوہ موساوی نے کہا کہ آخر کار حقائق سب کے سامنے آنا شروع ہو گئے، پاکستانی عوام اب حقائق سے واقف ہوجائیں گے۔ براڈ شیٹ نیب کیس کا فیصلہ 4 سال قبل اگست 2016ء میں کیا گیا تھا۔

یاد رہے کہ اِس سے قبل قومی اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے براڈ شیٹ اور قومی احتساب بیورو (نیب) کے درمیان معاہدے کا نوٹس لے لیا۔

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے 4 روز قبل برطانوی فرم براڈ شیٹ اور قومی احتساب بیورو (نیب) کے درمیان معاہدے کا نوٹس لیتے ہوئے آڈیٹر جنرل آف پاکستان کو معاملے کی تحقیقات کرنے کی ہدایت کی۔

Related Posts