کراچی،کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزیوں پر ڈالمن مال کو سیل کردیا گیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی:کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزیوں پر ڈالمن مال کو سیل کردیا گیا، پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈالمن مال میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزیاں عروج پر تھی جس کے باعث مال کو سیل کیا گیا ہے۔

شہر قائد میں ان دنوں کورونا کے کیسز کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے، جبکہ حکومت کی جانب سے مسلسل ایس او پیز کی پابندی کی تلقین جارہی ہے۔

اس کے باوجود شہر میں کورونا ایس او پیز پر عمل نہ ہونے کے برابر ہے، جس کے باعث چند دنوں قبل سرینا موبائل مال کو بھی سیل کردیا گیا تھا، کیونکہ وہاں کورونا ایس او پیز کی دھجیاں اڑائی جارہی تھیں۔

مزید پڑھیں: ملک بھر کے تعلیمی اداروں کو مزید چند روز تک بند رکھنے کا امکان، فیصلہ آج ہوگا

Related Posts