سپہ سالار کی سانحہ مچھ کے لواحقین سے ملاقات، انصاف فراہمی کی یقین دہانی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سپہ سالار کی سانحہ مچھ کے لواحقین سے ملاقات، انصاف فراہمی کی یقین دہانی
سپہ سالار کی سانحہ مچھ کے لواحقین سے ملاقات، انصاف فراہمی کی یقین دہانی

کوئٹہ: سپہ سالارجنرل قمرجاویدباجوہ نے سانحہ مچھ کے لواحقین کو انصاف کی فراہمی کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، انہوں نے کہا کہ اندوہ ناک سانحے کے ملزمان کو کٹہرے میں لایا جائے گا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخارکے اپنے جاری بیان میں کہاہے کہ آرمی چیف کوئٹہ پہنچے تو کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔ اس موقعے پر آرمی چیف کو پاک افغان اور پاک ایران بارڈر مینجمنٹ سمیت صوبے میں درپیش سیکیورٹی چیلنجز پر بریفنگ دی گئی۔

بعد ازاں سپہ سالارسے سانحہ مچھ کے لواحقین کی سدرن کمانڈ ہیڈ کوارٹرز کوئٹہ میں ملاقات ہوئی۔ آرمی چیف نے سانحہ مچھ کے لواحقین کو انصاف کی فراہمی کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ اندوہ ناک سانحے کے ملزمان کو کٹہرے میں لایا جائے گا۔انصاف کے تقاضے پورے کئے جائیں گے۔

آرمی چیف نے گیریژن افسران سے بھی خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ ملک دشمن عناصر اسٹریٹیجک صلاحیت کے حامل بلوچستان پر نظریں جمائے ہوئے ہیں۔ بلوچستان پاکستان کا مستقبل ہے۔

آرمی چیف کا مزید کہنا تھا کہ بلوچستان میں ترقی سے ملک میں ترقی ہوگی۔ ملک دشمن قوتوں کو انتشار پھیلانے میں کام یاب نہیں ہونے دیں گے، بلوچستان کی سیکیورٹی، استحکام اور ترقی کو یقین بنائیں گے۔

Related Posts