ایف آئی اے کا شاہراہِ فیصل پر واقع سافٹ وئیر ہاؤس پر چھاپہ، 1 شخص گرفتار

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ایف آئی اے کا خفیہ اطلاع پر شاہراہِ فیصل پر واقع سافٹ وئیر ہاؤس پر چھاپہ
ایف آئی اے کا خفیہ اطلاع پر شاہراہِ فیصل پر واقع سافٹ وئیر ہاؤس پر چھاپہ

کراچی میں وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے خفیہ اطلاع پر شاہراہِ فیصل پر واقع سافٹ وئیر ہاؤس پر چھاپہ مارا جس کے دوران 1 شخص کو گرفتار کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے کے سائبر کرائم سرکل نے یہ کارروائی نجی کمپنی کے سافٹ وئیر ہاؤس پر کی جس میں موجود افراد اور افسران سے پوچھ گچھ کی گئی۔

ایف آئی اے افسران دفتر میں موجود افراد کے بیانات قلمبند کیے گئے۔ دفتر میں موجود تمام ڈیٹا تحویل میں لے لیا گیا۔ تقریباً12  گھنٹے تک ایف آئی اے ٹیم سافٹ وئیر ہاؤس میں موجود رہی۔

چھاپہ مار ایف آئی اے ٹیم میں 40 اہلکار شامل ہیں۔ نجی کمپنی کا سافٹ وئیر ہاؤس بزنس ایونیو بلڈنگ کے چھٹے فلور میں واقع ہے جہاں چھاپہ مارا گیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ سافٹ وئیر ہاؤس پر مزید تحقیقات جاری ہیں۔

سافٹ وئیر ہاؤس کا سارا ریکارڈ ایف آئی اے نے قبضے میں لے لیا۔ سافٹ وئیر ہاؤس کے ایک ملازم کو حراست میں لیا گیا ہے جس سے تفتیش کی جائے گی۔

یاد رہے کہ اِس سے قبل پاکستان ایمپلائز ہاؤسنگ سوسائٹی میں اربوں کی کرپشن کا انکشاف سامنے آیا جس پر وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے تحقیقات شروع کردیں۔

پاکستان ایمپلائز کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی میں اربوں روپے کی کرپشن پر وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے تحقیقات کا آغاز کردیا۔ ایف آئی اے کے کارپوریٹ کرائم سرکل نے سوسائٹی کے صدر اور جنرل سیکریٹری کو ریکارڈ سمیت طلب کر لیا۔ 

مزید پڑھیں: پاکستان ایمپلائز سوسائٹی میں اربوں کی کرپشن، ایف آئی اے کی تحقیقات شروع

Related Posts