ملک بھر میں بریک ڈاؤن کے آفٹر شاکس کا سلسلہ جاری، بجلی مکمل بحال نہ ہوسکی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ملک بھر میں بریک ڈاؤن کے آفٹر شاکس کا سلسلہ جاری، بجلی مکمل بحال نہ ہوسکی
ملک بھر میں بریک ڈاؤن کے آفٹر شاکس کا سلسلہ جاری، بجلی مکمل بحال نہ ہوسکی

اسلام آباد: ملک بھر میں بریک ڈاؤن کے آفٹر شاکس کا سلسلہ جاری ہے جبکہ پاکستان کے مختلف علاقوں میں بجلی تاحال بحال نہیں ہوسکی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق بجلی کا بریک ڈاؤن ابھی مکمل طور پر ختم نہیں ہوسکا، لیسکو کو 850 میگا واٹ کے شارٹ فال کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ملک کے متعدد شہری علاقوں میں 2 گھنٹے بجلی فراہم کرنے کے بعد 1 گھنٹہ لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے۔

دوسری جانب دیہی علاقوں میں بجلی 1 گھنٹہ فراہم کی جاتی ہے تو مزید 2 گھنٹے تک بجلی کا کچھ پتہ نہیں ہوتا۔ عوام بجلی کی قلت، لوڈ شیڈنگ اور بریک ڈاؤن کے آفٹر شاکس کے ہاتھوں پریشان نظر آتے ہیں۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل وفاقی وزیرِ توانائی عمر ایوب نے کہا کہ راولپنڈی، اسلام آباد، لاہور اور فیصل آباد میں بجلی بحال ہو گئی ہے، تاہم بریک ڈاؤن صرف پاکستان میں نہیں ہوا، ایسا دنیا بھر میں ہوتا رہتا ہے۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں وزیرِ اطلاعات شبلی فراز کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے 2 روز قبل وزیرِ توانائی عمر ایوب نے کہا کہ گدو پاور پلانٹ سے 5 کے وی کے 3 سرکٹ نکلتے ہیں اور دھند کے باعث مسئلہ تلاش کرنے میں دشواری کا سامنا ہے۔

مزید پڑھیں: سسٹم کو آن لائن آنے میں کچھ گھنٹے لگیں گے۔ عمر ایوب

Related Posts