کراچی میں آٹا، چینی، گھی ،تیل مزید مہنگا، حکومت بے بس ،عوام پریشان

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

inflation in karachi

کراچی: منافع خوروں نے صارفین کو سرکاری پرائس لسٹ کے مطابق اشیاء فروخت کرنے سے انکار کردیا، آٹا،چینی، دالیں، گوشت، سبزیاں ،انڈے اور مرغی کا گوشت مہنگا ہوگیا، انتظامیہ بے بسی کی چادر اوڑھ کر سوگئی، یوٹیلیٹی اسٹور نے بھی قیمتیں بڑھاکر عوام کی مشکلات میں اضافہ کردیا۔

کراچی میں مرغی کے گوشت کی قیمت214روپے فی کلومقرر ہے جبکہ شہر میں مرغی کا گوشت 300 روپے فی کلو فروخت ہورہا ہے۔

بکرے کے گوشت کی سرکاری قیمت فروخت740روپے فی کلومقرر ہے جب کہ بکرے کا گوشت1200 روپے فی کلو میں فروخت ہورہا ہے۔

اسی طرح بڑے کے گوشت کی قیمت300روپے فی کلومقرر ہے جب کہ بڑا کاگوشت مارکیٹ میں 500سے 550روپے فروخت ہورہا ہے۔

شہر بھر میں انڈوں کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے شہر میں کمشنر کراچی کی ریٹ لسٹ پر کہیں بھی عملدر آمد ہوتا دکھائی نہیں دے رہا اور پولٹری مافیا من مانی قیمتوں پر انڈے فروخت کررہی ہے۔

اس وقت بھی شہر کے مختلف علاقوں میں انڈوں کی فی درجن انڈے210سے زائد پر فروخت کئے جارہے ہیں،اس ضمن میں پولٹری ایسوسی ایشن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ نرخوں میں اضافے کا سبب منافع خوری نہیں بلکہ رسد کے مقابلے میں طلب میں اضافے کی وجہ سے مرغی اور انڈوں کی قیمتوں میں بھی اضافہ دیکھا گیا ہے۔

دوسری جانب شہریوں کا کہنا ہے کہ کمشنر کراچی اگر اپنی ریٹ لسٹ پر عملدر آمد نہیں کراسکتے ہیں تو انہیں یہ لسٹ جاری ہی نہیں کرنی چاہیے،شہر میں دودھ اور پولٹری مافیا کی من مانیاں روکنے میں شہری حکومت مکمل طور پر ناکام رہی ہے اور محض زبانی جمع خرچ سے کام لیا جارہا ہے۔

شہر میں دودھ،گوشت اور مرغی کی قیمتوں پر کنٹرول کیلئے ضلعی انتظامیہ کو ٹھوس اقدامات کرنا ہونگے اور نمائشی اجلاسوں کے بجائے کارکردگی دکھانا ہوگی۔ کمشنر کراچی اپنی ریٹ لسٹ پر عملدر آمد نہیں کراسکتے تو انہیں یہ جاری ہی نہیں کرنی چاہیے ۔

دوسری جانب یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے مختلف برانڈ کے کوکنگ آئل کی قیمت میں 19 سے 27روپے فی لیٹر اورگھی کی قیمت میں 20سے 20 روپے فی کلو تک کااضافہ کردیاہے۔یوٹیلیٹی اسٹورز کے نوٹی فکیشن کے مطابق یوٹیلیٹیاسٹورز پر مختلف برانڈز کے گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔

یوٹیلیٹی اسٹورز پر کوکنگ آئل 19سے 27روپے فی لیٹر اور گھی 20سے 22روپے فی کلو مہنگا کردیا گیا۔

کوکنگ آئل اور گھی مہنگا کرنے کانوٹیفکیشن جاری کردیا گیا جس کا اطلاق فوری طور پر کیا گیا ہے،یوٹیلیٹی اسٹورز پر مختلف برانڈز کے کوکنگ آئل کی قیمت 296 روپے سے بڑھ کر 323 روپے اور 223 روپے سے بڑھ کر 242 روپے جبکہ 320 روپے سے بڑھ کر 345 روپے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

مزید پڑھیں: ملک میں خوفناک مہنگائی، مرغی غریب کے ہاتھ سے نکل گئی، انڈے منہ چڑانے لگے

اسی طرح گھی کے مختلف برانڈز کی قیمت 230 روپے سے بڑھ کر 252 روپے فی کلو ہو گئی- ڈھائی ہفتے قبل بھی مختلف برانڈز کے گھی کی قیمت 8 سے 43 روپے فی کلو جبکہ کوکنگ آئل کی قیمت میں 5 سے 17 روپے فی لیٹراضافہ کیا گیا تھا۔

یوٹیلیٹیاسٹورز ذرائع کے مطابق پام آئل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے اور گھی مالکان نے لاگت میں اضافے کو جواز بناکر کم ریٹ پر گھی اور کوکنگ آئل فراہم کرنے سے انکار کیا جس کے بعد یوٹیلیٹی اسٹورز پر گھی اور کوکنگ آئل کی دستیابی یقینی بنانے کیلئے قیمتوں میں اضافہ کیا گیا، حکام کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز پر وزیراعظم ریلیف پیکیج کے تحت گھی کے جن برانڈز کی قیمت 170 روپے فی کلو مقرر ہے ان کی قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا گیا۔

Related Posts