اسلام آباد میں تاجر شاہجہان کا پولیس چوکی انچارج پر بہیمانہ تشدد اور لوٹ مار کا الزام

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد میں تاجر شاہجہان کا پولیس چوکی انچارج پر بہیمانہ تشدد اور لوٹ مار کا الزام
اسلام آباد میں تاجر شاہجہان کا پولیس چوکی انچارج پر بہیمانہ تشدد اور لوٹ مار کا الزام

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں شاہجہان نامی تاجر نے پولیس چوکی انچارج، اہلکاروں اور دیگر نامعلوم افراد پر بہیمانہ تشدد اور لوٹ مار کا الزام عائد کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے تھانہ رمنا کی حدود میں تاجر شاہجہان نے کہا کہ مجھے تھانہ رمنا چوکی سے کانسٹیبل عمر کی کال آئی۔عمر کانسٹیبل نےکہا کہ تمہارے خلاف تھانے میں درخواست آئی ہے، تم جلدی تھانے پہنچو۔ میں جی 11 مرکز میں ٹریڈ یونین کا جنرل سیکرٹری ہوں، میری الیکٹرک شاپ ہے اور میں 16سال سے اسلام آباد میں مقیم ہوں۔

تاجر شاہجہان نے کہا کہ تھوڑی دیر بعد میں تھانہ رمنا چوکی چلا گیا۔جونہی میں چوکی میں داخل ہوا تو چوکی کا گیٹ بند کر دیا گیا۔چوکی انچارج حیدر علی نے چوکی کا گیٹ بند کرایا، پھر میں چوکی انچارج حیدر علی کے کمرے میں چلا گیا۔ میں کمرے میں جاکر کرسی پر بیٹھنے لگا تو مجھے چوکی انچارج حیدر علی نے کہا کھڑے ہو جاؤ۔

،متاثرہ تاجر شاہجہان نے کہا کہ میں کھڑا ہو گیا، عمر کانسٹیبل نے کہا کہ ہاتھ اوپر کرکے دیوار کی طرف منہ کرکے کھڑے رہو، میں تقریباً اسی حالت میں ایک گھنٹہ کھڑا رہا۔ میں نے پوچھا کہ میرا جرم کیا ہے؟ مجھے کس جرم میں تھانے بلایا گیا ہے؟ انہوں نے میراموبائل چھین لیا۔ عمر کانسٹیبل اور چوکی انچارج نے مجھے کمر پر مارنا شروع کر دیا۔

شاہجہان نے کہا کہ مجھے الٹا لٹا کر میرے منہ پر پاؤں رکھ پلاسٹک کی ہتھکڑی سے میرے ہاتھ باندھ دئیے، پھر کمرے میں موجود 6 لوگ مجھ پر تشدد کرتے رہے۔ ان میں سے چار افراد ملازم نہیں تھے۔ یہ سب لوگ مجھے مارتے رہے اور مجھے گندی غلیظ گالیاں دیتے رہے۔اس سے بہتر تھا اس طرح کی گالیاں سننے سے پہلے میں مر جاتا۔

چوکی انچارج حیدر علی اور کانسٹیبل عمر نے شاہجہان کی آنکھوں پر پٹی باندھ دی اور  پاؤں کے قریب  فائرنگ کرکے  ہراساں کرتے رہے۔کلائی کی گھڑی اتار لی اور 50 ہزار روپے لوٹ لی۔دوران تشدد چوکی انچارج حیدر علی اور کانسٹیبل عمر نے اسے برہنہ کرکے ویڈیو بنالی اورکسی کو بتانے پر ویڈیو وائرل کرنے اور سنگین نتائج کی دھمکی بھی دی۔شاہجہان نے حکامِ بالا سے انصاف کا مطالبہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 2 بہنوں کو ملزمان نے چھری سے گلا کاٹ کر مارڈالا، لاشیں گندے نالے سے برآمد

Related Posts