سانحہ مچھ، شہداء کی تدفین ہوتے ہی وزیراعظم عمران خان کوئٹہ روانہ

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

PM Imran Khan leaves for Quetta

اسلام آباد: سانحہ مچھ میں شہید ہونیوالوں کی نماز جنازہ اور تدفین کے بعد وزیراعظم عمران خان نور خان ایئربیس سےکوئٹہ کیلئےروانہ ہوگئے، وزیر داخلہ شیخ رشید بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔

گزشتہ روز حکومت اور متاثرین کے درمیان مذاکرات کامیاب ہونے کے بعد میتوں کی تدفین کردی گئی ہے جس کے بعد وزیراعظم کوئٹہ روانہ ہوئے ہیں، عمران خان شہید کان کنوں کےلواحقین سے ملاقات کریں گے۔

اس سے قبل سانحہ مچھ میں شہید ہونیوالے کان کنوں کی نماز جناز ہ ہزارہ قبرستان میں ادا کی گئی،صوبائی وزرا ضیا لانگو، سلیم کھوسہ، مبین خلجی نے شرکت کی، علی زیدی، زلفی بخاری، ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے بھی شرکت کی۔

وزیر داخلہ بلوچستان ضیا لانگو نے اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیکورٹی اقدامات کے حوالے سے حکومت غافل نہیں، انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کی تیاری کر رہے ہیں، جاں بحق کان کنوں کے ورثا کے مطالبات مان لیے، پہلے دن سے دھرنے کے شرکا کے مطالبات تسلیم کیے تھے۔

مزید پڑھیں:سانحہ مچھ پر حکومت اور شہداء کمیٹی کا معاہدہ، تفصیلات سامنے آگئیں

بلوچستان ہم سب کا ہے اس کا تحفظ ہماری ذمہ داری ہے، شہدا کمیٹی اور لواحقین کے مشکور ہیں جنہوں نے ہماری بات مانی، جس نظام میں انصاف نہ ہو اس میں برکت نہیں ہوتی، ہم نے صوبے میں انصاف اور روزگار دینا ہے۔

Related Posts