سیکیورٹی کلیئرنس کے بعد وزیراعظم کوئٹہ روانہ ہو جائیں گے، شیخ رشید

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سپریم کورٹ پر حملے کرنے والا قبضہ گروپ شکست سے دوچار ہوا، شیخ رشید
سپریم کورٹ پر حملے کرنے والا قبضہ گروپ شکست سے دوچار ہوا، شیخ رشید

اسلام آباد:وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ پاکستان میں دہشتگردی کی نئی لہرہے،اسلام آباد لاہور پشاور اور کوئٹہ میں دہشتگردی کے خطرات ہیں،ہزارہ کمیونٹی کے قتل میں انٹرنیشنل مافیا ملوث ہے، داعش سمیت دیگر تنظیموں کا نام آ رہا ہے مگر ابھی بطور وزیر داخلہ کنفرم نہیں بتا سکتا، مچھ واقعہ پرکچھ لوگ سیاست کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بلاول اور مریم کی تقریر سیاسی تھی،جیسے سیکیورٹی کلیئرنس دی جائیگی وزیراعظم کوئٹہ روانہ ہو جائیں گے۔ وفاقی داخلہ شیخ رشید احمد نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کوئٹہ کا واقعہ ہوا تو اگلے دن وزیر اعظم کی ہدایت پر کوئٹہ پہنچا۔

انہوں نے کہاکہ ہزارہ کمیونٹی کے ساتھ کئی عرصے سے زیادتی ہو رہی ہے،شیعہ سنی فساد کو ہوا دینے کی کوشش کی جا رہی ہے،ہزارہ کمیونٹی کے تمام تر مطالبات سے وزیراعظم کو آگاہ کیا تھا،ہزارہ کمیونٹی کے قتل میں انٹرنیشنل مافیا ملوث ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہم نے چار ایسے گرہوں کو پکڑا جو شیعہ سنی کے درمیان لڑائی کروانا چاہتے تھے۔

ہم نے تمام مطالبات تسلیم کرلیے ہیں،کچھ لوگ سیاست کررہے ہیں سیاست کیلئے بڑا وقت ہے، یہ وقت سیاست کا نہیں۔ انہوں نے کہاکہ زلفی بخاری اور علی زیدی کوئٹہ میں ہیں امید ہے معاملہ حل ہوجائیگا۔ انہوں نے کہاکہ جیسے ہی تدفین ہوگی،وزیر اعظم جانے کے تیار ہیں۔

عمران خان چاہتے ہیں تدفین کے بعد جائیں تاکے کھل کر بات چیت ہوسکے۔شیخ رشید احمد نے کہاکہ پاکستان میں دہشتگردی کی نئی لہرہے،اسلام آباد لاہور پشاور اور کوئٹہ میں دہشتگردی کے خطرات ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ہزارہ برادری کا مطالبہ ہے بلوچستان حکومت کو ختم کیا جائے،یہ میرے بس میں نہیں۔

انہوں نے کہاکہ عمران خان کے تاخیر سے جانے کی بہت سی وجہ ہیں جوشیئر نہیں کی جاسکتیں،بہت کچھ پتہ چل گیاہے، بہت سی باتیں نہیں بتاسکتے،بات جنازوں کی نہیں خاص وجوہات ہیں،جنازوں کا احترام ہوتا ہے، وزیر اعظم بہتر سلیقے سے جائیں گے۔

انہوں نے کہاکہ بلاول اور مریم نے سیاسی تقریر کی ہے۔ انہوں نے کہاکہ شہید افغانی شہریوں کو بھی برابر معاوضہ دیا جائے گا،اسلام آباد کی سیکورٹی کے لیے بہترین اقدامات کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ ایف سی کو ہدایات دی ہیں کہ اس واقعہ میں ملوث افراد کو سرچ آپریشن کر کے قرار واقعی سزا دی جائے۔

انہوں نے کہاکہ ہزارہ کمیونٹی واقعہ پر تمام انتظامیہ کو معطل کر دیا گیا ہے،اس واقعہ پر بہت سے اقدامات لیے گئے ہیں مگر شیئر نہیں کر سکتے۔ ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ داعش سمیت دیگر تنظیموں کا نام آ رہا ہے مگر ابھی بطور وزیر داخلہ کنفرم نہیں بتا سکتا۔

Related Posts