میں اور ہانیہ عامر صرف دوست ہیں ، رومانوی تعلقات کی خبروں کو مسترد کرتا ہوں۔ فیروز خان

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کیا میری بیٹی کو مارنے کیلئے جِم میں اتنی باڈی بنائی ہے؟ علیزے کے والد کا سوال
کیا میری بیٹی کو مارنے کیلئے جِم میں اتنی باڈی بنائی ہے؟ علیزے کے والد کا سوال

کراچی: معروف اداکار فیروز خان اہلیہ سے علیحدگی کے معاملے پر بات کرنے سے کترانے لگے،یاد رہے کہ یکم دسمبر 2020 کو بعض سوشل میڈیا پیجز اور یوٹیوب چینلز پر خبریں وائرل ہوئیں کہ اداکار فیروز خان اور ان کی اہلیہ علیزے سلطان کے درمیان علیحدگی ہوگئی۔

سوشل میڈیا پر پھیلی ہوئی خبروں میں بعض افراد کی جانب سے یہ دعویٰ بھی کیا گیا تھا کہ دونوں میں علیحدگی نہیں بلکہ طلاق ہوچکی ہے۔ایسی خبروں کا کوئی مستند ذریعہ بتائے بغیر دونوں کی زندگی کے حوالے سے بڑے بڑے دعوے کیے گئے۔

دوسری جانب بعض سوشل میڈیا پیجز پر یہ دعوے بھی کیے گئے کہ فیروز خان کے اداکارہ ہانیہ عامر سے تعلقات ہیں، اس وجہ سے ان کی اہلیہ سے علیحدگی ہوئی۔تاہم اب فیروز خان نے ان افواہوں پر کھل کر بات کی ہے لیکن اس کے باوجود انہوں نے خاندانی معاملات پر میڈیا کے سامنے واضح طور پر بات کرنے سے گریز کیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Feroze Khan (@ferozekhan)

اپنے ایک بیان میں اداکار فیروز خان نے ہانیہ عامر سے تعلقات کی خبروں پر کھل کر بات کی اور بتایا کہ انہیں ایسی افواہیں سن کر جہاں تکلیف ہوئی، وہیں ان افراد پر غصہ بھی آیا، جو ایسی افواہیں پھیلا رہے ہیں۔

فیروز خان نے واضح کیا کہ وہ اور ہانیہ عامر صرف بہترین دوست ہیں اور دونوں کے درمیان آج بھی دوستی اور ایک دوسرے کی عزت و احترام کا رشتہ قائم ہے۔ہانیہ عامر کے ساتھ رومانوی تعلقات کی خبروں کو مسترد کیا اور کہا کہ ان کے درمیان ایسا کچھ بھی نہیں ہے اور ان سے متعلق جو بھی دعوے کیے جا رہے ہیں، وہ جھوٹ پر مبنی ہیں۔

فیروز خان نے افواہیں پھیلانے اور جھوٹے دعوے کرنے والے ایک یوٹیوبر سید علی حیدر کا ذکر بھی کیا اور کہا کہ وہ چندپیسوں کی خاطران پر غلط الزام لگا رہے ہیں۔ ان سے اور ہانیہ عامر سے متعلق غلط خبریں آنے کے بعد ہانیہ عامر نے ان سے پوچھا تھا کہ یہ کیا ہو رہا ہے؟ جس پر انہوں نے اداکارہ کو بتایا کہ انہیں خود معلوم نہیں کہ کیا ہو رہا ہے۔

فیروز خان کا کہنا تھا کہ اگر وہ چاہیں تو جھوٹی افواہیں پھیلانے والوں کے خلاف سائبر کرائم میں شکایت کر سکتے ہیں اور ایسے افراد کو جھوٹ پھیلانے کے جرم میں جیل جانا پڑ سکتا ہے تاہم وہ ایسا نہیں کر رہے۔اداکار نے افواہیں پھیلانے والے افراد کو پیغام دیا کہ وہ دوسروں کی عزت اور زندگی سے چند ہزار روپے کے عوض کھیل رہے ہیں۔

انہوں نے اہلیہ سے علیحدگی یا ان سے تعلقات کشیدہ ہونے کے معاملے پر بات کرنے سے معذرت کی اور کہا کہ وہ اپنی نجی زندگی سے متعلق میڈیا پر کوئی بات نہیں کرنا چاہتے۔انہوں نے واضح کیا کہ جب انہیں محسوس ہوگا کہ انہیں اپنی ذاتی زندگی سے متعلق کوئی بات مداحوں کو بتانی چاہیے تو وہ خود ہی اس کا اعلان کریں گے۔

فیروز خان نے کہا کہ وہ اپنے خاندانی اور نجی زندگی کے معاملات پر خاموش رہنا بہتر سمجھتے ہیں، اس لیے وہ دوسروں کو بھی یہ اپیل کرتے ہیں کہ وہ ان کی یا کسی اور کی ذاتی زندگی سے متعلق افواہیں نہ پھیلائیں۔

Related Posts